• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 6 مئی 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

اسرائیل وعدوں سے مکر گیا، حماس کا عالمی ثالثوں سے کردار ادا کرنے کا مطالبہ

حماس‘ نے دیگر فلسطینی مزاحمتی گروہوں کے ہمراہ غزہ کی پٹی میں جنگ بندی سے متعلق شرم الشیخ معاہدے کی تمام شقوں پر مکمل عمل درآمد کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

ہفتہ 02-05-2026
in حماس, خاص خبریں
0
اسرائیل وعدوں سے مکر گیا، حماس کا عالمی ثالثوں سے کردار ادا کرنے کا مطالبہ
0
SHARES
4
VIEWS

غزہ – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) اسلامی تھریک مزاحمت ’حماس‘ نے دیگر فلسطینی مزاحمتی گروہوں کے ہمراہ غزہ کی پٹی میں جنگ بندی سے متعلق شرم الشیخ معاہدے کی تمام شقوں پر مکمل عمل درآمد کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ حماس نے واضح کیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں بڑے پیمانے پر ہونے والی تباہی کے باعث درپیش چیلنجز کے باوجود تحریک طے شدہ ٹائم ٹیبل کے مطابق اسیران کی واپسی اور میتوں کی حوالگی کے عمل پر کاربند ہے۔

تحریک نے ایک بیان میں اس بات پر زور دیا کہ قابض اسرائیل کی حکومت نے اپنی ذمہ داریوں سے انحراف کیا ہے اور معاہدے کی آڑ میں اپنی فوجی کارروائیاں جاری رکھی ہوئی ہیں۔ بیان میں اشارہ کیا گیا ہے کہ قابض دشمن کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر کی جانے والی خلاف ورزیاں، جن میں بچوں اور عورتوں سمیت نہتے شہریوں کو نشانہ بنانا شامل ہے، صہیونی جارحیت کے تسلسل کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔

حماس نے وضاحت کی کہ غزہ کا محاصرہ مزید سخت کرنا، بھوک کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کی پالیسیاں، رفح کراسنگ کی مسلسل بندش یا اسے انتہائی محدود پیمانے پر کھولنا اور مختلف علاقوں میں نام نہاد یلو لائن کو مغرب کی جانب منتقل کرنا اس بات کے واضح اشارے ہیں کہ بنجمن نیتن یاھو کی حکومت اپنے وعدوں سے پیچھے ہٹ رہی ہے اور ثالثوں کی کوششوں کو ناکام بنانے پر تلی ہوئی ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ معاہدے پر دستخط کے باوجود ان خلاف ورزیوں کا تسلسل دراصل غزہ کی پٹی پر جاری جنگ کی ہی ایک کڑی ہے۔ یہ صورتحال دو ملین سے زائد فلسطینیوں کی محاصرے میں زندگی اور بدترین معاشی حالات کے پیش نظر ایک انتہائی خطرناک انسانی اور قانونی بحران کو جنم دے رہی ہے۔

تحریک نے ثالثوں اور ضامن ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان خلاف ورزیوں کے خلاف ایک واضح اور دو ٹوک موقف اختیار کریں اور معاہدے کی شقوں پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے کام کریں تاکہ قابض اسرائیل کی حکومت کو اس کے وعدوں کا پابند بنایا جا سکے اور غزہ میں جاری انسانی مصائب اور سفاکیت کا خاتمہ ہو سکے۔

Tags: CeasefireCommitmentsConflictDiplomacyHamasisraelMediatorsMiddle EastpalestineStatements
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.