• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home Uncategorized

محمود عباس پالیسیاں تبدیل کرتے ہوئے مسلح مزاحمت کو اولیت دیں: خالد مشعل

منگل 23-11-2010
in Uncategorized
0
0
SHARES
0
VIEWS

palestine_foundation_pakistan_khaled-mishaal-the-political-bureau-chairman-of-hamas47

اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” کے سیاسی شعبے کے سربراہ خالد مشعل نے فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس المعروف ابو مازن پر زور دیا ہے کہ وہ اسرائیل اور فلسطینی مزاحمت کے بارے میں اختیار کردہ پالیسی کو تبدیل کرتے ہوئے مسلح مزاحمت کو بالادستی کا درجہ دیں. ان کا کہنا ہے کہ محمود عباس کا اسرائیل کے سامنے جھکاٶ اور صہیونی ریاست کے ساتھ کوئی بھی امن معاہدہ کی ناکامی فلسطینی عوام کے مفاد میں نہیں. اگر فلسطینی اتھارٹی نے اسرائیل کے ساتھ کوئی معاہدہ کیا تو وہ ناکامی سے دوچار ہو گا.
خالد مشعل نے ان خیالات کا اظہار دمشق میں لبنانی سفارت خانے میں لبنان کے قومی دن کے موقع پ رایک تقریب سے خطاب کے بعد صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا. انہوں نے امید ظاہر کی کہ حماس اور فتح کے درمیان مفاہمت کے سلسلہ میں جاری بات چیت جلد اپنے منطقی انجام تک پہنچے گی اور رواں ماہ کے آخر میں ہونے والے مفاہمتی مذاکرات فلسطین میں انتشار کے خاتمے کی نوید ثابت ہوں گے. ان کا کہنا تھا کہ حماس دیگر جماعتوں سے زیادہ مفاہمت کے لیے کوشاں ہے . مفاہمت کو کامیاب بنانے کے لیے حماس نے ہرممکن لچک کا بھی مظاہرہ کر کے دکھایا ہے.
ایک سوال کے جواب میں خالد مشعل کا کہنا تھا کہ مصر کے ہاں تیار کردہ مفاہمتی مسودے پر حماس کو بعض نکات پر تحفظات تھے، جنہیں دور کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے. توقع ہے جلد وہ تحفظات ختم ہوں اور مفاہمتی مسودے پر تمام جماعتیں دستخط کریں گی.
ایک دوسرے سوال پر خالد مشعل نے کہا کہ ان کی جماعت فلسطینی اتھارٹی کے ساتھ حقیقی معنوں میں شراکت اقتدار کے لیے تیار ہے تاہم اس کےلیے ناگزیر ہے کہ رام اللہ میں حماس کے خلاف کریک ڈاٶن کا سلسلہ بند کیا جائے اور فلسطینی تنظیم آزادی کی از سرنو تشکیل کی جائے.

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.