• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 11 مئی 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home پاکستان

پاکستان نے مسجد اقصیٰ میں آبادکاروں کے داخلے اور اشتعال انگیزی کی مذمت کی

پاکستان نے غیر قانونی اسرائیلی آبادکاروں کی جانب سے مسجدِ اقصیٰ کے احاطے میں دھاوا بولنے اور اس کے صحن میں اسرائیل کا پرچم لہرانے کے اقدام کی شدید مذمت کی ہے

بدھ 22-04-2026
in پاکستان, خاص خبریں, صیہونیزم
0
پاکستان نے مسجد اقصیٰ میں آبادکاروں کے داخلے اور اشتعال انگیزی کی مذمت کی
0
SHARES
5
VIEWS

اسلام آباد – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) پاکستان نے غیر قانونی اسرائیلی آبادکاروں کی جانب سے مسجدِ اقصیٰ کے احاطے میں دھاوا بولنے اور اس کے صحن میں اسرائیل کا پرچم لہرانے کے اقدام کی شدید مذمت کی ہے۔

فلسطینی نیوز ایجنسی ’وفا‘ کے مطابق 16 اپریل کو یہودی آباد کاروں نے اسرائیلی سکیورٹی اداروں کی مدد سے مسجد اقصیٰ پر چرھائی کر دی۔ اس دوران فلسطینی مسلمانوں کو مسجد میں داخل ہونے سے بھی روک دیا گیا۔

یہ واقعہ اس دن پیش آیا، جسے یہودی یوم فصح کے نام سے مناتے ہیں۔ یہ تہوار تین ہزار سال پرانے اس واقعے کی خوشی میں منایا جاتا ہے جب یہودیوں کو مصر سے نکلنے کا موقع ملا تھا۔

فلسطینی اتھارٹی کے زیر انتظام یروشلم کے گورنریٹ کے مطابق اس موقعے پر یہودی آباد کاروں نے یہودی رسومات بھی مسجد اقصیٰ میں ادا کیں۔

سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تصاویر میں دو افراد کو احاطے کے اندر اسرائیلی پرچم لہراتے ہوئے بھی دکھایا گیا، جبکہ ان کے پیچھے قبة الصخرہ نمایاں تھا۔

ان اقدامات کو ’اشتعال انگیز‘ قرار دیتے ہوئے پاکستانی وزارت خارجہ نے منگل کی شب اپنے بیان میں کہا: ’یہ قابلِ مذمت اقدامات بین الاقوامی قانون کی صریح خلاف ورزی ہیں اور مقدس مقام کی حرمت کی پامالی کے مترادف ہیں۔ ایسے اشتعال انگیز اقدامات خطے میں کشیدگی کو مزید بڑھا سکتے ہیں۔‘

بیان کے مطابق ’پاکستان اسرائیلی قبضے کے تحت مقدس مقامات کے تحفظ کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کرنے اور غیر قانونی آبادکاروں کو حاصل استثنیٰ کے خاتمے کا مطالبہ کرتا ہے۔‘

مزید کہا گیا کہ ’پاکستان فلسطینی عوام کے ساتھ اپنی یکجہتی کا اعادہ کرتا ہے، ان کے حقِ عبادت کے لیے اپنی غیر متزلزل حمایت کا اظہار کرتا ہے اور 1967 سے قبل کی سرحدوں کی بنیاد پر ایک آزاد، قابلِ عمل اور متصل ریاستِ فلسطین کے قیام کی حمایت دہراتا ہے، جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو۔‘

Tags: Al-Aqsa MosqueDiplomacyHoly SitesisraeljerusalemMiddle EastPakistanpalestinereligious tensionsSettlers
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.