• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 23 اپریل 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

مسجد اقصیٰ کے مؤذن شیخ ناجی القزاز 48 سالہ دینی خدمات کے بعد انتقال کرگئے

مقبوضہ بیت المقدس کی فضاؤں میں دہائیوں تک اپنی پرسوز آواز سے اللہ اکبر کی صدا بلند کرنے والے مسجد اقصیٰ کے مؤذن شیخ ناجی القزاز (ابو اسحاق) انتقال کر گئے

اتوار 19-04-2026
in خاص خبریں, فلسطین
0
مسجد اقصیٰ کے مؤذن شیخ ناجی القزاز 48 سالہ دینی خدمات کے بعد انتقال کرگئے
0
SHARES
1
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) مقبوضہ بیت المقدس کی فضاؤں میں دہائیوں تک اپنی پرسوز آواز سے اللہ اکبر کی صدا بلند کرنے والے مسجد اقصیٰ کے مؤذن شیخ ناجی القزاز (ابو اسحاق) انتقال کر گئے۔ انہوں نے سنہ 1978ء سے مسجد اقصیٰ میں اذان دینے کی خدمت کا آغاز کیا اور تقریباً 48 سال تک اس مقدس فریضے کو نہایت عقیدت اور اخلاص کے ساتھ سرانجام دیا۔

شیخ القزاز کی پہچان ان کی وہ منفرد آواز تھی جو گذشتہ کئی دہائیوں سے حرم قدسی شریف میں پانچوں وقت کی نمازوں کے لیے گونجتی رہی۔ وہ ان نمایاں مؤذنین میں شامل تھے جنہوں نے قابض اسرائیل کے سنگین مظالم اور ناموافق حالات کے باوجود مسجد اقصیٰ کی روحانی اور صوتی موجودگی کو برقرار رکھنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔

مرحوم مقبوضہ بیت المقدس کی ایک ممتاز مذہبی شخصیت تھے جنہوں نے شہر پر ڈھائے جانے والے صہیونی مظالم اور سخت ترین پابندیوں کے باوجود اپنی خدمت جاری رکھی۔ انہوں نے مسجد کے نمازیوں اور یہاں آنے والے عشاق کے دلوں پر اپنی آواز کے انمٹ نقوش چھوڑے ہیں۔

شیخ القزاز کو اہل قدس کے ہاں ایک خاص مقام حاصل تھا کیونکہ ان کی آواز مسجد اقصیٰ کی مذہبی اور اسلامی شناخت کا ایک لازمی حصہ بن چکی تھی اور ان کا نام دہائیوں تک اذان و تلاوت سے جڑا رہا۔

ان کی وفات پر مقدسیوں اور مسجد اقصیٰ کے نمازیوں میں غم و اندوہ کی لہر دوڑ گئی ہے، جو حرم قدسی کی خدمت میں ان کے طویل اور مخلصانہ کردار کو یاد کرتے ہوئے ان کی دینی خدمات پر انہیں شاندار خراج عقیدت پیش کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ مسجد اقصیٰ گذشتہ عرصے کے دوران اپنے کئی مؤذنین اور قراء سے محروم ہو چکی ہے، جن میں سب سے حالیہ جدائی دسمبر سنہ 2025ء میں شیخ یاسر قلیبو کی وفات کی صورت میں سامنے آئی تھی۔

Tags: Al-Aqsa MosqueIslamic figuresJerusalem newsobituary newsPalestinian scholarSheikh Naji al Qazzaz
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.