• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 7 مئی 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

جنگ بندی کی خلاف ورزی، جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملہ، ایک شہری شہید

لبنان کے جنوبی علاقے میں جنگ بندی کی مبینہ خلاف ورزی کے دوران ایک شہری شہید ہو گیا۔

ہفتہ 18-04-2026
in خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں
0
جنگ بندی کی خلاف ورزی، جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملہ، ایک شہری شہید
0
SHARES
16
VIEWS

بیروت -(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) لبنان میں جنگ بندی کے پہلے ہی روز غاصب صہیونی دشمن نے معاہدے کی دھجیاں اڑاتے ہوئے جنوبی لبنان میں ایک گاڑی اور موٹر سائیکل کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں کم از کم ایک لبنانی شہری شہید ہو گیا۔

لبنانی میڈیا کے مطابق جنوبی لبنان کی بلدیات کونین اور بیت یاحون کے درمیان شاہراہ پر قابض اسرائیل کے ایک جاسوس طیارے نے موٹر سائیکل کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں ایک شہری جام شہادت نوش کر گیا جبکہ تین دیگر افراد زخمی ہوئے۔

صہیونی سفاکیت کا سلسلہ یہیں نہیں رکا بلکہ قابض افواج نے کونین نامی بستی میں ایمبولینس ٹیم پر بھی توپ خانے سے گولہ باری کی اور مشین گنوں سے اندھا دھند فائرنگ کی جس سے متعدد افراد زخمی ہو گئے۔

قضاء مرجعیون میں شامل بستیوں الطیبہ، دیر سریان اور الخیام میں قابض افواج نے بڑے پیمانے پر دھماکا خیز مواد کے ذریعے مکانات کو منہدم کرنے اور نسف کرنے کی کارروائیاں کیں۔

قابض اسرائیل کے توپ خانے نے دبین اور الخیام بستیوں کو بھی گولہ باری کا نشانہ بنایا، جہاں الخیام پر پانچ گولے گرے، جبکہ قضاء صور کی بستی بیوت السياد کی جانب بھی دو گولے فائر کیے گئے۔

دوسری جانب جمعہ کے روز ہی جنوبی لبنان میں ایک مکان کے اندر ہونے والے دھماکے میں 6 اسرائیلی فوجی زخمی ہو گئے جن میں سے دو کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ قابض اسرائیل کے عبرانی چینل 14 کے مطابق یہ دھماکا اس وقت ہوا جب اسرائیلی فوجیوں نے ایک گھر میں گھسنے کی کوشش کی، تمام زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے منتقل کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ لبنان پر 45 روز تک جاری رہنے والی اسرائیلی جارحیت کے بعد جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب جنگ بندی کا معاہدہ نافذ العمل ہوا تھا۔

لبنان اور قابض اسرائیل کے درمیان سیز فائر کا یہ معاہدہ امریکی سرپرستی میں کشیدگی کو روکنے اور مذاکرات کی راہ ہموار کرنے کے لیے کیا گیا ہے، جس کی ابتدائی مدت 10 دن مقرر کی گئی ہے۔

امریکی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق اس معاہدے کے 6 اہم نکات ہیں، جن میں سے پہلا نکتہ 16 اپریل سنہ 2026ء سے جنگ بندی کے نفاذ سے متعلق ہے تاکہ مستقل امن کے لیے فضا ہموار کی جا سکے۔

دوسرے بند کے تحت مذاکرات میں ٹھوس پیش رفت اور لبنانی ریاست کی اپنی سرزمین پر مکمل حاکمیت کی صورت میں اس الٹی میٹم میں توسیع کی جا سکتی ہے۔

تیسرا نکتہ قابض اسرائیل کو کسی بھی حملے کی صورت میں دفاعی اقدامات کا حق دیتا ہے، جبکہ اس کے بدلے اسرائیل لبنانی حدود میں سمندری، فضائی یا زمینی جارحیت سے گریز کا پابند ہوگا۔

معاہدے کے تحت لبنانی حکومت اس بات کو یقینی بنائے گی کہ حزب اللہ یا کوئی بھی مسلح گروہ اسرائیلی اہداف کے خلاف کسی قسم کی کارروائی نہ کرے۔

پانچویں شق اس بات پر زور دیتی ہے کہ ملک کے دفاع اور حاکمیت کی ذمہ داری صرف لبنانی فوج کی ہوگی اور کسی بھی متوازی قوت کا کردار قبول نہیں کیا جائے گا۔

چھٹا اور آخری نکتہ لبنان، اسرائیل اور امریکہ کے درمیان براہ راست مذاکرات کے تسلسل کی ضمانت دیتا ہے تاکہ سرحدی حد بندی سمیت تمام تصفیہ طلب مسائل کو حل کر کے خطے میں مستقل امن و استحکام لایا جا سکے۔

Tags: border tensionsCeasefire Violationcivilian casualtyhumanitarian situationIsraeli attackLebanonMiddle East Conflictregional instabilitySouthern Lebanonwar news
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.