• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 7 اپریل 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

حماس : بن گویر کا قبلہ اول پر دھاوا خطرناک سازش قرار

حماس نے خبردار کیا ہے کہ قابض اسرائیل کے وزیر ایتمار بن گویر کا مسجد اقصیٰ پر دھاوا ایک انتہائی خطرناک اقدام ہے۔

منگل 07-04-2026
in حماس, خاص خبریں, صیہونیزم
0
حماس : بن گویر کا قبلہ اول پر دھاوا  خطرناک سازش قرار
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کا کہنا ہے کہ انتہا پسند اسرائیلی وزیر ایتمار بن گویر کا مسجد اقصیٰ پر دھاوا ایک ایسی نئی کشیدگی ہے جو مسجد پر مکمل صہیونی خود مختاری اور اسے یہودیانے کی پالیسی کو مسلط کرنے کی عکاسی کرتی ہے۔

حماس کے رہنما عبدالرحمن شدید نے پیر کے روز اپنے اخباری بیانات میں اس بات پر زور دیا کہ جو کچھ ہو رہا ہے وہ قابض دشمن کے اس منظم طریقہ کار کا حصہ ہے جسے انہوں نے مسجد اقصیٰ کے حق میں خطرناک ترین قرار دیا ہے، جس کا مقصد قبلہ اول کو مسلمانوں سے خالی کرانا اور اسے آباد کاروں کے دھاووں اور بار بار کی جانے والی سفاکیت کے رحم و کرم پر چھوڑنا ہے۔

عبدالرحمن شدید نے امت مسلمہ سے مطالبہ کیا کہ وہ مسجد اقصیٰ کی نصرت کے لیے اٹھ کھڑے ہوں، انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ مسلسل جاری ان خلاف ورزیوں کے تناظر میں صرف مذمتی بیانات اور احتجاج اب کافی نہیں رہے۔

انہوں نے فلسطینیوں پر زور دیا کہ وہ مسجد اقصیٰ پر مسلط کردہ تالا بندی کے پیش نظر اپنی صفوں میں متحرک ہونے اور مقابلے کی فضا کو مزید وسعت دیں، اور مسجد کی بے حرمتی و اسے یہودیانے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے اپنی تمام تر توانائیاں صرف کریں، انہوں نے یقین دلایا کہ مقدسات کے دفاع کی یہ جنگ کھلی رہے گی۔

واضح رہے کہ ایتمار بن گویر نے مقبو ضہ القدس میں غاصب اسرائیلی افواج کے بھاری پہرے میں باب المغاربہ کے راستے مسجد اقصیٰ کے صحنوں پر دھاوا بولا اور باب السلسلہ تک اشتعال انگیز گشت کرنے کے بعد اسی راستے سے واپس روانہ ہوا۔

یہ اشتعال انگیزی آباد کار گروہوں کی جانب سے دھاووں میں تیزی لانے کی اپیلوں کے سائے میں کی گئی ہے، جہاں ایتمار بن گویر سنہ 2023ء میں اپنا عہدہ سنبھالنے کے بعد سے اب تک قبلہ اول پر تقریباً 14 مرتبہ دھاوا بول چکا ہے، جو مسجد اقصیٰ کے خلاف اس کی جارحانہ پالیسی کا تسلسل ہے۔

اسی تناظر میں قابض اسرائیلی افواج مسلسل 38ویں روز بھی مسجد اقصیٰ کی تالا بندی جاری رکھے ہوئے ہیں اور وہاں نماز کی ادائیگی پر پابندی برقرار ہے، جبکہ دوسری جانب آباد کاروں کے لیے حائط البراق کے دروازے کھولنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں تاکہ وہ وہاں اپنی نام نہاد "برکت الکہنہ” کی دعا کر سکیں۔

Tags: Al-Aqsa MosqueEtamar Ben GvirHamasisraelIsraeli aggressionjerusalemMiddle East Conflictmosque desecrationPalestinian RightsReligious Freedom
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.