• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 6 اپریل 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

مغربی کنارے میں ایک ہفتے میں 1385 اسرائیلی خلاف ورزیاں

تازہ رپورٹ کے مطابق مغربی کنارے میں ایک ہفتے کے دوران قابض اسرائیلی فوج اور یہودی آبادکاروں نے 1385 خلاف ورزیاں کیں۔

ہفتہ 04-04-2026
in خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
مغربی کنارے میں ایک ہفتے میں 1385 اسرائیلی خلاف ورزیاں
0
SHARES
11
VIEWS

مقبوضہ مغربی کنارہ – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) فلسطینی انفارمیشن سینٹر ’معطی‘ نے مغربی کنارے میں قابض اسرائیل کی افواج اور بزدل آبادکاروں کی جانب سے کی جانے والی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں میں تشویشناک اضافے کا انکشاف کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق 27 مارچ سے 2 اپریل سنہ 2026ء کے درمیانی عرصے میں ان خلاف ورزیوں کی مجموعی تعداد 1385 تک جا پہنچی ہے۔

مذکورہ رپورٹ کے مطابق ان پرتشدد کارروائیوں اور سفاکیت کے نتیجے میں 6 فلسطینی جام شہادت نوش کر گئے جبکہ 49 دیگر افراد مختلف نوعیت کے زخموں سے چور ہوئے۔ اسی دوران قابض دشمن نے 164 فلسطینیوں کو گرفتار اور اغوا کر کے جبری طور پر حراست میں لیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ قابض اسرائیل کی افواج نے مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں 348 مرتبہ یلغار کی جس کے دوران شہریوں کے گھروں پر 229 چھاپے مارے گئے اور ان کی تلاشی لی گئی۔ مزید برآں فلسطینیوں کی نسل کشی کے ناپاک عزائم کے تحت 55 کارروائیوں میں فلسطینیوں کے گھروں اور نجی املاک کو منہدم اور تباہ کر دیا گیا۔

فلسطینیوں کا گھیراؤ کرنے اور ان کی زندگی اجیرن بنانے کے تسلسل میں رپورٹ نے فوجی چوکوں پر تذلیل اور تضیيق کے 224 واقعات جبکہ سڑکوں اور علاقوں کی بندش کے 54 واقعات دستاویزی شکل میں محفوظ کیے ہیں۔ ان اقدامات کا مقصد شہریوں کی نقل و حرکت کو مفلوج کرنا اور ان کی روزمرہ زندگی میں رکاوٹیں ڈالنا ہے۔

اسی طرح قابض اسرائیل کی افواج کی جانب سے براہ راست فائرنگ کے 64 واقعات ریکارڈ کیے گئے جبکہ صہیونی آبادکاروں نے 118 مرتبہ فلسطینیوں پر حملے کیے جن میں جسمانی تشدد اور املاک کی توڑ پھوڑ کے ساتھ ساتھ بستیوں کی تعمیر و توسیع کی بڑھتی ہوئی سرگرمیاں بھی شامل ہیں۔

دیگر سنگین خلاف ورزیوں کے حوالے سے رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ مقدس مقامات کی بے حرمتی کے 16 واقعات اور فلسطینیوں کی املاک پر قبضے و لوٹ مار کے 45 واقعات درج کیے گئے۔ علاوہ ازیں 4 ایسی خلاف ورزیاں بھی ریکارڈ کی گئیں جن میں براہ راست شعبہ تعلیم اور طبی عملے کو نشانہ بنایا گیا۔

Tags: arrests raidshuman rights abusesIsraeli violationsLand ConfiscationMiddle East ConflictPalestinian Civilianssettlers attacksWest Bankالاحتلال الإسرائيلي
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.