• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 2 اپریل 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

حماس کا فلسطینی اسیران کے حق میں بیداری مہم تیز کرنے کا مطالبہ

سلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے پولیٹیکل بیورو کے رکن حسام بدران نے اسیران کی سزائے موت کے سفاکانہ قانون کا مقابلہ کرنے کے لیے ملک گیر سطح پر بھرپور عوامی بیداری، استقامت اور مزاحمتی کارروائیوں میں تیزی لانے کے ساتھ ساتھ ایک وسیع عوامی تحریک کی اپیل کی ہے

بدھ 01-04-2026
in حماس, خاص خبریں, غزہ
0
حماس کا فلسطینی اسیران کے حق میں بیداری مہم تیز کرنے کا مطالبہ
0
SHARES
54
VIEWS

غزہ – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے پولیٹیکل بیورو کے رکن حسام بدران نے اسیران کی سزائے موت کے سفاکانہ قانون کا مقابلہ کرنے کے لیے ملک گیر سطح پر بھرپور عوامی بیداری، استقامت اور مزاحمتی کارروائیوں میں تیزی لانے کے ساتھ ساتھ ایک وسیع عوامی تحریک کی اپیل کی ہے۔

حسام بدران نے اس بات پر زور دے کر کہا کہ پوری فلسطینی قوم اس وقت ایک ایسے تاریخی امتحان سے گزر رہی ہے جہاں محض مذمتی بیانات کے لب و لہجے سے نکل کر اب مکمل عملی نفاذ کے مرحلے میں داخل ہونا ضروری ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ موجودہ مرحلہ اس خطرناک صہیونی قدم کو روکنے کے لیے وسیع پیمانے پر عوامی تحرک کا تقاضا کرتا ہے۔

انہوں نے اس ضرورت پر کڑی تاکید کی کہ ثالثوں اور عالمی سطح پر اثر و رسوخ رکھنے والی ریاستوں کو باقاعدہ طور پر اس حقیقت سے آگاہ کر دیا جائے کہ کسی بھی فلسطینی اسیر کے خلاف سزائے موت کے کسی بھی فیصلے پر عمل درآمد کا مطلب تمام محاذوں پر حالات کا مکمل اور غیر مسبوق طور پر دھماکہ خیز ہونا ہوگا۔

حسام بدران نے تمام متعلقہ حلقوں سے مطالبہ کیا کہ وہ عالمی سطح پر ہر ممکنہ فورم پر متحرک ہو جائیں جس میں قابض اسرائیل کے خلاف قانونی چارہ جوئی کے لیے ایک مضبوط عرب اور بین الاقوامی قانونی محاذ کی تشکیل بھی شامل ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ انسانیت کے خلاف جرائم اور دانستہ قتل پر اکسانے کے الزامات کے تحت قابض دشمن کے قانون سازوں، ججوں اور صہیونی سیاسی قیادت کے خلاف عالمی فوجداری عدالت میں باقاعدہ ریفرنس دائر کیا جائے۔

واضح رہے کہ قابض اسرائیل کی پارلیمنٹ کنیسٹ نے پیر کی شام دوسری اور تیسری یعنی حتمی خواندگی کے دوران فلسطینی اسیران کو پھانسی کے ذریعے سزائے موت دینے کے قانون کی منظوری دے دی ہے۔

اس قانون کی منظوری 62 ووٹوں کی حمایت سے دی گئی جبکہ 48 اراکین نے اس کی مخالفت کی۔ اس اجلاس میں قابض حکومت کے سربراہ بنجمن نیتن یاھو نے خود حاضر ہو کر اپنے اتحادی ایتمار بن گویر کے دباؤ پر اس قانون کے حق میں اپنا ووٹ دیا۔

اس قانون کی بنیادی دفعات کے مطابق ان فلسطینی اسیران پر سزائے موت کا نفاذ لازمی قرار دیا گیا ہے جن پر قابض دشمن کے اہداف کے خلاف کارروائیاں کرنے کا الزام ہے۔ قانون میں عدالتی حکم نامے کے اجراء کے بعد اس پر عمل درآمد کے لیے زیادہ سے زیادہ 90 دن کی مدت مقرر کی گئی ہے اور اسیر کو سزا میں کسی بھی قسم کی معافی یا تخفیف کے حق سے مکمل محروم رکھا گیا ہے۔ یہ اقدام صہیونی عدالتوں کو محض سرد مہری کے ساتھ قتل کے احکامات پر مہر تصدیق ثبت کرنے والے آلات میں تبدیل کرنے کی ایک مذموم کوشش ہے۔

Tags: death penalty lawHamasHuman RightsHussam BadranisraelMiddle East ConflictpalestinePalestinian Prisonerspublic awarenessResistance
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.