• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 27 مارچ 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

حماس کا عمر عساف کی گرفتاری پر سخت ردعمل، عباس ملیشیا پر شدید تنقید

حماس نے انسانی حقوق کے معروف کارکن عمر عساف کی عباس ملیشیا کے ہاتھوں گرفتاری کی شدید مذمت کی ہے۔

جمعہ 27-03-2026
in حماس, خاص خبریں, صیہونیزم
0
حماس کا عمر عساف کی گرفتاری پر سخت ردعمل، عباس ملیشیا پر شدید تنقید
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ مغربی کنارہ – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے رہنما محمود مرداوی نے اس بات پر زور دیا ہے کہ اتھارٹی کے سکیورٹی ادارے مغربی کنارے میں سیاسی بنیادوں پر تعاقب اور گرفتاریوں کا سلسلہ مسلسل جاری رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے رام اللہ میں ان کے گھر سے سابق اسیر اور انسانی حقوق کے سرگرم کارکن عمر عساف کی گرفتاری کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ قدم ان اداروں کی جانب سے قومی پکاروں سے مجرمانہ بے نیازی اور آزاد قومی آوازوں کو بزورِ طاقت دبانے کی کوششوں کا واضح عکاس ہے۔

مرداوی نے ایک بیان میں مزید کہا کہ یہ گرفتاریاں عوامی آزادیوں اور شہریوں کے بنیادی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ اقدامات سکیورٹی اداروں کو اپنے ہی مظلوم عوام کے تحفظ کے بجائے ان کے مدِ مقابل لا کھڑا کر رہے ہیں اور وہ بھی ایک ایسے نازک وقت میں جب پورے مغربی کنارے کو قابض اسرائیل کی بڑھتی ہوئی وحشیانہ جارحیت اور آباد کاری کے اس سنگین فتنے کا سامنا ہے جس کے خلاف تمام قومی کوششوں کو سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح یکجا کرنے کی اشد ضرورت ہے۔

انہوں نے ان خطرناک پالیسیوں کے بھیانک نتائج سے سخت خبردار کیا جن کا واحد مقصد فلسطینیوں کی قومی، سماجی اور انسانی حقوق کی سرگرمیوں کو ختم کرنے کے ساتھ ساتھ غاصب صہیونی دشمن کے خلاف جاری تحریکِ مزاحمت کا گلا گھونٹنا ہے۔ مرداوی نے تمام سیاسی قیدیوں کی غیر مشروط اور فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔

مرداوی نے تمام فلسطینی دھڑوں اور قومی قوتوں پر زور دیا کہ وہ ان ناانصافیوں کے خلاف عوامی، قانونی اور میڈیا کی سطح پر اپنی تمام تر کوششوں کو مجتمع کریں اور سرگرم کارکنوں و عوام کو سیاسی انتقام اور اس جبری و ظالمانہ قید و بند سے بچانے کے لیے ہر ممکن دباؤ ڈالیں۔

Tags: Abbas militiaArrestsFreedom of ExpressionHamasHuman RightsOmar AssafpalestinePalestinian Authoritypolitical arrests
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.