• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 25 مارچ 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

اسیران کی سزائے موت کا بل آئندہ ہفتے کینسٹ میں زیر بحث ہوگا

قانون کی منظوری کی صورت میں اس پر عملدرآمد کے حوالے سے اہم قانونی و سیاسی اثرات سامنے آ سکتے ہیں۔

بدھ 25-03-2026
in خاص خبریں, صیہونیزم
0
اسیران کی سزائے موت کا بل آئندہ ہفتے کینسٹ میں زیر بحث ہوگا
0
SHARES
2
VIEWS

رام اللہ – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) قابض اسرائیل کی کینسٹ میں قومی سکیورٹی کمیٹی نے گذشتہ رات اسیران کو سزائے موت دینے کے مجرمانہ قانون کے ایک متفقہ فارمولے کی منظوری دے دی ہے تاکہ اسے دوسری اور حتمی خواندگی کے لیے کینسٹ میں پیش کیا جا سکے۔

اخبار ’یدیعوت احرونوت‘ کا کہنا ہے کہ کمیٹی نے قانون کی تیاری مکمل کر لی ہے اور اسے آئندہ ہفتے حتمی منظوری کے لیے کینسٹ میں پیش کیا جائے گا یہ پیش رفت قانون کے حتمی فارمولے پر اتفاق رائے کے لیے مہینوں کی مشاورت اور سینکڑوں اعتراضات پر غور کرنے کے بعد سامنے آئی ہے۔

قانون کا حتمی متن یہ کہتا ہے کہ جو شخص قوم پرستی کے محرکات اور ریاست اسرائیل کی دشمنی میں قتل کا سبب بنے گا اسے سزائے موت دی جائے گی اور یہ سزا حکم نامے کی تاریخ سے 90 دن کے اندر پھانسی کے ذریعے دی جائے گی۔

قانون وزیراعظم کو یہ اختیار دیتا ہے کہ وہ مخصوص وجوہات کی بنا پر سزا پر عمل درآمد ملتوی کر دیں بشرطیکہ کل مدت 180 دن سے زیادہ نہ ہو۔

یہ قانون کارروائی کرنے والے فلسطینیوں اور فلسطینیوں پر حملہ کرنے والے آباد کاروں کے درمیان فرق کرتا ہے جس سے آباد کاروں کو اس قانون سے مستثنیٰ رکھنے کا راستہ کھل جائے گا۔

دوسری جانب وزیر قومی سکیورٹی ایتمار بن گویر نے کمیٹی کی اس منظوری کو صہیونی ریاست کی تاریخ میں ایک بے مثال اور تاریخی قدم قرار دیا ہے۔

قابض اسرائیل اپنی جیلوں میں تقریباً 9500 فلسطینیوں کو قید کیے ہوئے ہے جہاں انہیں بھوک اور تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور ان جرائم کی شدت میں اکتوبر سنہ 2023ء سے اب تک بے مثال اضافہ ہوا ہے۔

Tags: Death PenaltyHuman RightsisraelKnessetlawlegislationMiddle EastParliamentpolicyPrisoners
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.