• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 20 مارچ 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

عید الفطر کے پہلے دن مغربی کنارے میں اسرائیلی کارروائیوں میں اضافہ

عید الفطر کے پہلے روز مغربی کنارے میں قابض اسرائیل کی کارروائیوں میں تیزی دیکھی گئی، جس میں چھاپے اور گرفتاریوں کے واقعات شامل ہیں۔

جمعہ 20-03-2026
in خاص خبریں, صیہونیزم
0
عید الفطر کے پہلے دن مغربی کنارے میں اسرائیلی کارروائیوں میں اضافہ
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ مغربی کنارہ – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) قابض اسرائیلی فوج نے عید الفطر کے مبارک اور پہلے ہی روز مقبوضہ مغربی کنارے کے متعدد علاقوں میں اپنی سفاکانہ کارروائیوں اور جارحیت میں اضافہ کر دیا ہے۔

قابض افواج نے شہریوں کو جنین کیمپ کے مضافات میں واقع شہداء کے قبرستان تک پہنچنے سے روک دیا اور قبرستان کے گرد و نواح میں اپنے مسلح اہلکار تعینات کر دیے۔

قابض اسرائیل نے شہریوں کو عید کے پہلے دن اپنے پیارے شہداء کی قبروں پر فاتحہ خوانی کے لیے جانے سے روک کر رکاوٹیں کھڑی کیں اور انہیں طاقت کے زور پر وہاں سے نکل جانے پر مجبور کیا۔

دوسری جانب قابض اسرائیلی فوج نے جنین کے جنوب میں واقع قصبے عجہ پر دھاوا بولا اور متعدد گھروں کی تلاشی لی تاہم کسی گرفتاری کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

اسی تسلسل میں قابض اسرائیلی افواج نے آج جمعہ کی صبح نابلس کے جنوب میں واقع قصبے حوارہ اور اوصرین گاؤں پر بھی ہلہ بول دیا۔ دشمن نے کئی فوجی گاڑیاں علاقے میں داخل کیں اور حارہ الصوابنہ میں گھروں کے اندر گھس کر تلاشی لی اور گھروں کے سامان کی توڑ پھوڑ کی۔

مقامی ذرائع نے اشارہ کیا ہے کہ قابض دشمن کی گاڑیوں نے اوصرین گاؤں پر دھاوا بولا جس کے بعد اسرائیلی فوجی قصبے کے وسط میں پھیل گئے اور شہریوں کی نقل و حرکت پر پابندی عائد کر دی۔

القدس میں قابض افواج نے آج جمعہ کی صبح مقبوضہ القدس کے شمال مغرب میں واقع الجیب فوجی چوکی کو بند کر دیا۔

القدس گورنری کے مطابق قابض افواج نے الجیب فوجی چوکی کو بند کر کے سینکڑوں شہریوں کو علاقے کی مساجد میں نمازِ عید کی ادائیگی کے لیے جانے سے روک دیا۔

ادھر قابض افواج نے آج جمعہ کے روز علی الصبح مقبوضہ القدس کے شمالی قصبے بیت حنینا میں مسجد الدعوہ کے امام شیخ فادی الجبرینی کے گھر پر چھاپہ مارا اور تلاشی کے بعد انہیں گرفتار کر لیا۔

Tags: Eid al FitrescalationIsraeli forcesIsraeli raidsjerusalemMiddle East ConflictpalestinePalestinian Territoriessecurity situationWest Bank
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.