• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 20 مارچ 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

لبنان میں اسرائیلی حملہ، القسام بریگیڈز کے کمانڈر احمد عبداللہ شہید

واقعے کے بعد خطے میں کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے جبکہ مختلف حلقوں کی جانب سے مذمت کی جا رہی ہے۔

جمعہ 20-03-2026
in خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں
0
لبنان میں اسرائیلی حملہ، القسام بریگیڈز کے کمانڈر احمد عبداللہ شہید
0
SHARES
1
VIEWS

بیروت – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے اپنے ایک بہاد مجاہد کمانڈر احمد حمدان عبد اللہ (الحاج ایاد) کی شہادت پر دکھ اور فخر کا اظہار کیا ہے جو لبنانی دارالحکومت بیروت میں قابض اسرائیل کی فضائی غارت گری کے نتیجے میں جامِ شہادت نوش کر گئے۔

القسام بریگیڈز کی جانب سے جاری کردہ عسکری بیان میں کہا گیا ہے کہ کمانڈر احمد عبد اللہ ان شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے رفیقِ اعلیٰ سے جا ملے جو انہیں بدھ 22 رمضان المبارک 1447ھ مطابق 11 مارچ سنہ 2026ء کی صبح لبنانی دارالحکومت بیروت میں غاصب دشمن کی جانب سے کی گئی ایک بزدلانہ ٹارگٹ کلنگ کی کارروائی کے دوران آئے تھے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ ہم اپنے شہید کمانڈر کی طویل جدوجہد اور صہیونی دشمن کے خلاف ان کی مزاحمتی تاریخ کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے اپنی پوری زندگی اللہ کی راہ میں جہاد کے لیے وقف کر رکھی تھی۔ القسام بریگیڈز نے اللہ رب العزت اور اپنے غیور عوام کے ساتھ اس عہد کی تجدید کی ہے کہ وہ اپنے عظیم شہداء اور بہادر سپاہیوں کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے مزاحمت کا سفر جاری رکھیں گے۔

Tags: Ahmad AbdullahGaza resistanceHamasIsraeli strikesLebanonLebanon NewsMiddle East Conflictmilitary escalationQassam Brigadesresistance leaders
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.