• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 19 مارچ 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

مسجد اقصیٰ کی بندش 20ویں روز بھی جاری، پابندیاں عید تک بڑھا دی گئیں

عبادت گزاروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جبکہ القدس میں صورتحال کشیدہ بنی ہوئی ہے۔

جمعرات 19-03-2026
in خاص خبریں, صیہونیزم
0
مسجد اقصیٰ کی بندش 20ویں روز بھی جاری، پابندیاں عید تک بڑھا دی گئیں
0
SHARES
1
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) قابض اسرائیلی افواج نے جمعرات کے روز مسلسل بیسویں دن بھی مسجد اقصیٰ کو بند رکھا اور ایران کے خلاف جنگ سے پیدا ہونے والی نام نہاد سکیورٹی صورتحال کا بہانہ بنا کر وہاں نماز کی ادائیگی پر مکمل پابندی برقرار رکھی۔

القدس گورنری کی رپورٹ کے مطابق قابض دشمن کی افواج نے ہنگامی حالت کے نفاذ کے بہانے نمازیوں کو مسجد کے اندر جانے سے روک دیا ہے جبکہ قبلہ اول کے گرد و نواح اور پرانے شہر کے دروازوں پر غاصب صیہونی اہلکاروں کی بھاری نفری تعینات کر کے شہریوں کا داخلہ بند کر دیا گیا ہے۔

اوقاف القدس کے ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ قابض اسرائیل کی پولیس نے مسجد اقصیٰ کی بندش میں عید الفطر کے اختتام تک توسیع کا باقاعدہ نوٹس جاری کر دیا ہے جو فلسطینیوں کے مذہبی حقوق پر براہ راست حملہ ہے۔

القدس گورنری نے خبردار کیا ہے کہ اس طویل بندش کے سائے میں ہیکل نامی انتہا پسند صیہونی تنظیموں کی جانب سے مسجد اقصیٰ کے خلاف اشتعال انگیز مہم اور نفرت انگیز تقاریر میں خطرناک حد تک اضافہ ہو رہا ہے۔

اسی تناظر میں ویب سائٹ مڈل ایسٹ آئی کی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ قابض انتظامیہ نے ایک وقت میں محکمہ اوقاف کے 25 سے زائد ملازمین کے مسجد میں داخلے پر بھی قدغن لگا دی ہے۔

قابض اسرائیلی افواج نے نمازیوں اور مرابطین کے خلاف اپنی سفاکیت میں اضافہ کرتے ہوئے الرشیدیہ سکول کے صحن تک رسائی بھی ناممکن بنا دی ہے تاہم جذبہ ایمانی سے سرشار مرابطین نے اس بندش کے خلاف احتجاجاً مسلسل نویں رات بھی مسجد کی دہلیزوں پر نماز ادا کی۔

گذشتہ منگل کی شام قابض افواج نے القدس کے مختلف محلوں میں شہریوں کو نماز تراویح ادا کرنے سے جبراً روک دیا تھا اور باب العمود و باب الساہرہ کے گرد و نواح میں پھیل کر نمازیوں کو وہاں سے نکلنے پر مجبور کر دیا تاکہ نماز کے لیے کوئی بھی اجتماع نہ ہو سکے۔

سنہ 1967ء میں مسجد اقصیٰ پر قبضے کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ جب رمضان المبارک کے آخری عشرے میں قبلہ اول کے اندر نماز تراویح اور اعتکاف پر اس طرح کی ظالمانہ پابندی عائد کی گئی ہے۔

مسجد اقصیٰ کی یہ مسلسل بندش ایک ایسے وقت میں برقرار ہے جب قابض اسرائیل کی فوج نے ایران پر امریکہ اور قابض اسرائیل کے وسیع حملے کے بعد پورے مغربی کنارے میں مکمل لاک ڈاؤن اور ناکہ بندی نافذ کر رکھی ہے۔

Tags: Al Aqsa restrictionsAl-Aqsa MosqueEidisraeljerusalemMiddle East Conflictmosque closurepalestinePalestinian newsWorship Restrictions
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.