• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 18 مارچ 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

اسرائیل پر ایران کی شدید جوابی کارروائی، گزشتہ رات خوف و ہراس میں ڈھل گئی

ایران نے اسرائیل کے مختلف علاقوں کو نشانہ بناتے ہوئے تابڑ توڑ حملے کیے، جس سے شدید نقصان اور خوف پھیلا۔

بدھ 18-03-2026
in خاص خبریں, عالمی خبریں
0
اسرائیل پر ایران کی شدید جوابی کارروائی، گزشتہ رات خوف و ہراس میں ڈھل گئی
0
SHARES
0
VIEWS

تل ابیب – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) قابض اسرائیل کے وسطی اور جنوبی علاقوں میں گذشتہ رات اب تک کی سخت ترین رات ثابت ہوئی ہے جہاں ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے قومی سلامتی کونسل کے سربراہ علی لاریجانی اور بسیج فورس کے کمانڈر غلام سلیمانی کی شہادت کے جواب میں شدید میزائل حملوں کی لہریں جاری رکھیں۔

میدانی رپورٹس کے مطابق بھاری میزائل گرنے کے نتیجے میں وسطی اسرائیل کے شہر حولون سمیت کئی مقامات پر بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی اور عمارتوں و گاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی۔ یہ حملے مسلسل لہروں کی صورت میں کیے گئے جن کا وقفہ تقریباً ایک گھنٹہ رہا۔

میدانی ذرائع کے مطابق ان حملوں میں "خرم شہر 4” جیسے بھاری میزائلوں کے ساتھ ساتھ جدید کلسٹر میزائل بھی استعمال کیے گئے جس کی وجہ سے نقصانات کی شدت اور دائرہ کار میں کئی گنا اضافہ ہوا۔ ایرانی خبر رساں ایجنسی "فارس” نے پاسدارانِ انقلاب کے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ ان ضربات میں 100 سے زائد مقامات کو نشانہ بنایا گیا ہے جن میں قابض اسرائیل کی مختصر وزارتی کونسل کی ایک اہم شخصیت بھی شامل ہے۔

اسی تناظر میں پاسدارانِ انقلاب نے "وعدہ صادق 4” نامی آپریشن کی 61 ویں لہر کے آغاز کا اعلان کرتے ہوئے اسرائیلی اہداف کے خلاف "تباہ کن حملے” جاری رکھنے کی تصدیق کی ہے۔ ایرانی فضائیہ کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل مجید موسوی کا کہنا ہے کہ یہ آپریشنز مزید تیز رفتاری کے ساتھ جاری رہیں گے۔

زمینی صورتحال یہ ہے کہ اسرائیلی حکام نے آگ بجھانے اور نقصانات پر قابو پانے کے لیے سول ڈیفنس کی اضافی نفری طلب کر لی ہے کیونکہ حولون شہر میں کلسٹر وار ہیڈ گرنے سے ایک عمارت میں ہولناک آگ بھڑک اٹھی جبکہ متعدد مقامات سے دھوئیں کے بادل اٹھتے دکھائی دیے۔

اسرائیلی طبی امدادی اداروں نے تل ابیب کے جنوب میں واقع شہر "رامات گان” میں میزائل گرنے سے دو افراد کی ہلاکت اور متعدد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔ اسرائیلی میڈیا نے بنیادی ڈھانچے کو پہنچنے والے شدید نقصان کی اطلاع دی ہے جس میں "تل ابیب سافیدور سنٹر” ریلوے اسٹیشن بھی شامل ہے جہاں ٹرینوں کی آمد و رفت عارضی طور پر معطل کر دی گئی ہے۔

حملوں کا یہ سلسلہ جنوبی اسرائیل اور شہرِ القدس تک پھیل گیا جہاں بار بار سائرن بجتے رہے جبکہ ریسکیو ٹیمیں متاثرہ عمارتوں کے ملبے تلے دبے افراد کی تلاش میں مصروف ہیں۔

میدانی ماہرین کے مطابق ان حملوں کے ذریعے تہران نے اہم فوجی اور سیاسی پیغامات دیے ہیں کہ وہ اس معرکے کو جاری رکھنے اور کارروائیوں کا دائرہ بڑھانے کی پوری صلاحیت رکھتا ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ دونوں فریقین کے درمیان قیادت کو نشانہ بنانے اور براہ راست جوابی کارروائیوں کا یہ ٹکراؤ اب ایک انتہائی شدید مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔

Tags: IranIranian strikesisraelIsrael NewsIsrael-Iran tensionIsraeli citiesMiddle East Conflictmilitary attacksmissile attackswar news
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.