• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 18 مارچ 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

مسجد اقصیٰ مسلسل 19 ویں دن بھی بند، نمازیوں پر پابندیاں جاری

قابض اسرائیلی فوج نے مقبوضہ القدس کے مختلف علاقوں میں نمازیوں کو عشاء اور تراویح کی نماز ادا کرنے سے جبراً روک دیا اور ان پر وحشیانہ تشدد کیا

بدھ 18-03-2026
in خاص خبریں, صیہونیزم
0
مسجد اقصیٰ مسلسل 19 ویں دن بھی بند، نمازیوں پر پابندیاں جاری
0
SHARES
1
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) قابض اسرائیلی فوج نے مقبوضہ القدس کے مختلف علاقوں میں نمازیوں کو عشاء اور تراویح کی نماز ادا کرنے سے جبراً روک دیا اور ان پر وحشیانہ تشدد کیا جبکہ قبلہ اول مسجد اقصیٰ مبارک کو فلسطینیوں کے لیے بند کیے ہوئے آج مسلسل انیسواں روز ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق قابض اسرائیلی فوجی دستوں نے باب العامود اور باب الساہرہ کے گردونواح کے ساتھ ساتھ الرشیدیہ سکول کے قریبی علاقوں میں ناکہ بندی کر دی اور عبادت کے لیے جمع ہونے والے نمازیوں کو نماز تراویح کی ادائیگی سے روکتے ہوئے انہیں وہاں سے زبردستی نکال دیا۔

ذرائع نے اس سنگین صورتحال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ قابض اسرائیلی اہلکاروں نے قدیم شہر کے تاریخی دروازے باب الساہرہ کے قریب اللہ کے حضور سربسجود نمازیوں پر دھاوا بول دیا اور ان پر تشدد کر کے ان کی عبادت میں خلل ڈالا۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ صہیونی فوج نے نمازیوں کو وادی الجوز محلے کی جانب دھکیلا تاکہ انہیں منتشر کیا جا سکے اور نماز کے لیے کسی بھی طرح کا اجتماع منعقد نہ ہونے دیا جائے۔

اسی وحشیانہ کارروائی کے دوران قابض اسرائیلی افواج نے جمعہ بازار کے داخلی راستے پر زہریلی آنسو گیس کے گولے داغے جس کے نتیجے میں پورے علاقے میں خوف و ہراس اور شدید تناؤ پھیل گیا۔

یہ ظالمانہ اقدامات مقدسی شہریوں کے خلاف جاری اس وسیع تر صہیونی مہم کا حصہ ہیں جس کا مقصد القدس اور بالخصوص قدیم شہر کا محاصرہ کر کے مسلمانوں کو ان کے مقدس ترین مقام مسجد اقصیٰ تک پہنچنے سے روکنا اور ان کے مذہبی حقوق کو پامال کرنا ہے۔

Tags: Al-Aqsa MosqueisraelIsrael Palestine conflictIsraeli oppressionjerusalemMiddle East Conflictmosque closurepalestinePalestinian newsWorship Restrictions
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.