• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home Uncategorized

اسرائیل کا ترکی کے سیاحتی بائیکاٹ کا فیصلہ

پیر 01-11-2010
in Uncategorized
0
0
SHARES
0
VIEWS

palestine_foundation_pakistan_turkey-israel1

اسرائیلی حکومت نے ترکی کے ساتھ تعلقات میں کشیدگی کے باعث استنبول کے سیاحتی بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے. اسرائیلی وزارت سیاحت کا کہنا ہے کہ استنبول کی اسرائیل کے مخالف روش برقرار رہی تو وہ مزید شعبوں کا بھی بائیکاٹ کر سکتے ہیں. مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق صہیونی وزیرسیاحت اسٹاس میزخنیکوف نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ "جب تک ترکی میں وزیراعظم طیب ایردوان جیسے لوگ حکمران ہیں، توہمارے شہریوں کے ترکی جانے کا کوئی جواز نہیں”.اتوار کو مقبوضہ بیت المقدس میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب میں صہیونی وزیرنے ترک حکومت کوکڑی تنقید کا نشانہ بنایا. ان کا کہنا تھا کہ ترکی کا اسرائیل مخالف موقف خود استنبول کے لیے تباہ کن ثابت ہوسکتا ہے. ترک حکام اچھی طرح جانتے ہیں کہ اسرائیلی شہریوں اور سیاحوں کے ترکی کے بائیکاٹ سے اسے کتنا نقصان ہو گا.ایک سوال کے جواب میں صہیونی وزیرکا کہنا تھا کہ ترکی میں سیاحت پر پابندی کے بعد وہ دنیا کے دیگر ممالک میں اس کے امکانات کا جائزہ لے رہے ہیں. اسرائیلی شہریوں کے لیے ترکی کےعلاوہ بھی سیاحت کے مواقع موجود ہیں.انہوں نے مزید کہا کہ انہیں ذرائع ابلاغ کے ذریعے یہ اطلاع موصول ہوئی ہے کہ ترکی کی نیشنل سیکیورٹی کونسل نے اسرائیل کو پہلی مرتبہ اپنا دشمن ملک قرار دیا ہے. اگر ترکی نے ایسا کیاہےتو یہ نہایت افسوسناک ہے. خیال رہے کہ ترکی اور اسرائیل کے درمیان سنہ 2008ء کے آخرغزہ پر اسرائیلی حملے کے بعد تعلقات کشیدہ چلے آ رہے ہیں. ترکی اس حملے کی شدید مذمت کر کے اسے ریاستی دہشت گردی قرار دے چکا ہے. دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات میں کشیدگی میں اضافہ اس سال اس وقت ہوا جب اسرائیل نے ترکی کے ایک امدادی جہاز پر حملہ کر کےاس کے نو رضاکار شہید کر دیے. یہ جہاز امدادی سامان لے کر سمندری راستے محصورین غزہ کی امداد کے لیے جا رہا تھا.

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.