• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 17 مارچ 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

حماس: صہیونی و امریکی جارحیت اور علی خامنہ ای کی شہادت بھی مزاحمت کا عزم نہیں توڑ سکتی

تنظیم نے واضح کیا کہ قیادت کی قربانیاں جدوجہد کو مزید مضبوط بناتی ہیں۔

منگل 17-03-2026
in حماس, خاص خبریں, عالمی خبریں
0
حماس: صہیونی و امریکی جارحیت اور علی خامنہ ای کی شہادت بھی مزاحمت کا عزم نہیں توڑ سکتی
0
SHARES
0
VIEWS

انقرہ – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے عرب اور اسلامی تعلقات کے دفتر کے سربراہ باسم نعیم کی قیادت میں حماس کے ایک اعلیٰ سطح کے وفد نے انقرہ میں ایرانی سفارت خانے کا دورہ کیا۔

حماس کے وفد نے اسلامی جمہوریہ ایران کے سابق رہبر اعلیٰ علی خامنہ ای اور ان کے ساتھیوں سمیت ایرانی عوام کے ان تمام قائدین اور شہداء کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا جو حالیہ صہیونی اور امریکی جارحیت کے نتیجے میں شہادت کے بلند مرتبے پر فائز ہوئے۔

حماس کے وفد نے حماس کی قیادت کی جانب سے علی خامنہ ای اور دیگر ایرانی رہنماؤں و حکام کی شہادت پر ایرانی قیادت اور عوام کو تعزیتی پیغام پہنچایا۔

اس موقع پر وفد نے مجتبیٰ خامنہ ای کو ان کے والد کی جگہ انقلاب کی قیادت کے لیے منتخب ہونے پر مبارکباد بھی پیش کی۔

حماس کی قیادت کے وفد نے اس بات پر زور دیا کہ ایران پر قابض اسرائیل اور امریکہ کی یہ جارحیت پوری امت مسلمہ پر حملہ ہے، انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ اس طرح کے ہولناک جرائم آزاد قوموں کے ارادے نہیں توڑ سکتے بلکہ یہ اقدامات حقوق کے دفاع اور مزاحمت کے راستے پر چلنے کے عزم کو مزید پختہ کریں گے۔

باسم نعیم نے ایرانی سفیر کو غزہ کی پٹی، القدس اور پورے فلسطین کی تازہ ترین سیاسی، انسانی اور میدانی صورتحال سے آگاہ کیا اور سیز فائر معاہدے کی اسرائیلی خلاف ورزیوں کی جانب خصوصی توجہ دلائی۔

دوسری جانب ایرانی سفیر نے حماس کے وفد کا خیرمقدم کیا اور اس عزم کو دہرایا کہ تہران فلسطینی مزاحمت کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔

Tags: Hamas StatementIran Israel conflictKhameneiMiddle East TensionsPalestine Newsresistance movement
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.