• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 12 مارچ 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

لبنان میں اسرائیلی فضائی حملے: درجنوں شہری شہید اور زخمی

قابض اسرائیل کے فضائی حملوں میں لبنان کے مختلف علاقوں میں شہری ہلاک اور زخمی ہوئے۔

جمعرات 12-03-2026
in خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں
0
لبنان میں اسرائیلی فضائی حملے: درجنوں شہری شہید اور زخمی
0
SHARES
1
VIEWS

بیروت – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) لبنان کے دارالحکومت بیروت اور جنوبی علاقوں میں قابض اسرائیل کی وحشیانہ فضائی غارت گری کے نتیجے میں جمعرات کی علی الصبح درجنوں فلسطینی اور لبنانی پناہ گزین شہید اور زخمی ہو گئے ہیں۔ یہ خونریز حملے ایک ایسے وقت میں کیے گئے ہیں جب دوسری جانب حزب اللہ نے غاصب دشمن کی سفاکیت کے جواب میں العصف المأکول نامی مزاحمتی آپریشن شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

لبنانی وزارت صحت کے مطابق بیروت کے ساحلی علاقے رملہ البیضاء میں قابض اسرائیل کی بمباری کے نتیجے میں 8 افراد نے جام شہادت نوش کیا جبکہ 31 دیگر شدید زخمی ہوئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق رملہ البیضاء کا یہ ساحلی علاقہ جو ضاحیہ جنوبیہ کے بالکل قریب واقع ہے سینکڑوں ان بے گھر افراد کی عارضی پناہ گاہ بنا ہوا تھا جنہوں نے قابض اسرائیل کے دھمکی آمیز احکامات کے بعد ضاحیہ اور جنوبی لبنان سے نقل مکانی کی تھی۔

اسی تناظر میں لبنانی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ جبل لبنان کے علاقے عرمون میں ایک رہائشی اپارٹمنٹ کو قابض اسرائیل نے نشانہ بنایا تاہم غاصب دشمن نے تاحال اس بزدلانہ حملے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

لبنانی وزارت صحت نے تصدیق کی ہے کہ عرمون میں ہونے والی اس صہیونی سفاکیت کے نتیجے میں ایک معصوم بچے سمیت 3 افراد شہید ہوئے ہیں۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق جنوبی لبنان میں بنت جبیل کے علاقے دیر انطار میں بھی قابض اسرائیل نے قہر ڈھایا جہاں فضائی حملے میں 2 افراد شہید اور 6 زخمی ہو گئے۔

وزارت صحت کے مطابق جنوبی لبنان ہی کے علاقے صور میں برج شمالی نامی بستی پر کی گئی بمباری میں 4 افراد شہید اور 9 زخمی ہوئے ہیں۔

لبنانی وزیر صحت رکان ناصر الدین نے انکشاف کیا ہے کہ گذشتہ چند دنوں سے جاری اس صہیونی نسل کشی میں اب تک 630 سے زائد افراد شہید ہو چکے ہیں جن میں 91 معصوم بچے بھی شامل ہیں جبکہ زخمیوں کی تعداد 1586 سے تجاوز کر چکی ہے اور مسلسل حملوں کے باعث ان اعداد و شمار میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

جنوبی ضاحیہ پر وحشیانہ حملے

قابض اسرائیل کی دہشت گرد فوج نے آدھی رات کے بعد بیروت کے علاقے ضاحیہ جنوبیہ پر انتہائی پرتشدد حملے کیے۔

قابض فوج نے اپنے من گھڑت دعووں میں کہا ہے کہ اس نے ضاحیہ جنوبیہ میں حزب اللہ کے 10 ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔

لبنانی وزارت صحت نے بدھ کی شام بتایا تھا کہ دارالحکومت کے جنوبی مضافاتی علاقوں پر قابض اسرائیل کی بمباری سے 17 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

حزب اللہ کی جوابی کارروائی

دوسری جانب قابض اسرائیل کے مختلف اہداف پر حزب اللہ کے حملوں کا سلسلہ بھی پوری قوت سے جاری ہے۔

ایران کی جانب سے وسطی اسرائیل (مقبوضہ فلسطین) پر بمباری اور شمال میں حزب اللہ کی جوابی کارروائیوں کے نتیجے میں گریٹر تل ابیب اور وسطی اسرائیل کے وسیع علاقوں سمیت حیفہ شہر میں خطرے کے سائرن گونجتے رہے۔

آدھی رات کے بعد حزب اللہ نے اعلان کیا کہ اس نے تل ابیب کے مضافات میں واقع غلیلوت نامی فوجی بیس کو جدید میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے۔

مزاحمتی ونگ نے یہ بھی بتایا کہ اس نے شمالی اسرائیل میں فضائی کارروائیوں کی نگرانی کرنے والے میرون بیس اور یعرا چھاؤنی پر ڈرونز کے ذریعے کامیاب حملے کیے ہیں۔

حزب اللہ کے مطابق انہوں نے مرکبا کے مقام پر قابض اسرائیلی فوج کے نئے ٹھکانے کو توپ خانے سے نشانہ بنایا۔

ایک اور بیان میں حزب اللہ نے بتایا کہ بیت لید بیس کو بھی میزائلوں کا نشانہ بنایا گیا ہے جہاں قابض دشمن کے ناحل بریگیڈ اور پیرا شوٹ بریگیڈ کے تربیتی مراکز قائم ہیں۔

علاوہ ازیں نھاریا اور کریات شمونہ کی غیر قانونی بستیوں پر خودکش ڈرونز کے ذریعے حملے کیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ حزب اللہ نے بدھ کے روز العصف المأکول نامی آپریشن کے تحت قابض اسرائیل کی بستیوں اور فوجی ٹھکانوں پر میزائلوں اور ڈرونز سے حملوں کا ایک نیا سلسلہ شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔

خطے میں امریکہ اور قابض اسرائیل کی مشترکہ جارحیت کا دائرہ 2 مارچ کو لبنان تک پھیل گیا تھا۔ اس سے قبل 28 فروری کو شروع ہونے والے وسیع پیمانے کے حملوں میں اب تک کم از کم 1332 افراد شہید ہو چکے ہیں جن میں ایرانی سپریم لیڈر علی خامنہ ای بھی شامل ہیں۔

حزب اللہ نے 2 مارچ کو شمالی اسرائیل میں فوجی تنصیبات کو نشانہ بناتے ہوئے واضح کیا تھا کہ یہ کارروائی علی خامنہ ای کی شہادت اور لبنان پر جاری صہیونی حملوں کا بھرپور جواب ہے جو نومبر سنہ 2024ء میں ہونے والے سیز فائر معاہدے کے باوجود جاری رکھے گئے ہیں۔

Tags: #HezbollahCivilianCasualtiesGazaSolidarityHumanitarianCrisisIsraeliAirstrikesLebanonMiddleEastConflictRegionalTensionsResistanceWarImpact
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.