• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 12 مارچ 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

اقصیٰ کی بارہویں روز بندش، فلسطینی نوجوان دروازے کے سامنے نمازِ تراویح میں شریک

قابض اسرائیل کی مسلسل بندش کے باوجود فلسطینی نوجوان مسجد اقصیٰ کے دروازوں کے باہر نمازِ تراویح ادا کر رہے ہیں۔

جمعرات 12-03-2026
in خاص خبریں, صیہونیزم
0
اقصیٰ کی بارہویں روز بندش، فلسطینی نوجوان دروازے کے سامنے نمازِ تراویح میں شریک
0
SHARES
1
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) درجنوں فلسطینی نوجوانوں نے قابض اسرائیلی افواج کی جانب سے مسجد اقصیٰ کو نمازیوں اور اعتکاف کرنے والوں کے لیے بند رکھے جانے کے خلاف احتجاجاً مسجد کے قریب ترین مقامات پر نماز عشا اور نماز تراویح ادا کی۔

القدس کے مقامی ذرائع نے بتایا ہے کہ مقبوضہ القدس میں درجنوں فلسطینیوں کو جب مسجد اقصیٰ تک پہنچنے اور وہاں نماز ادا کرنے سے جبراً روک دیا گیا تو انہوں نے شہر کے تاریخی دروازے باب الساہرہ کے قریب صفیں درست کیں اور وہیں نماز ادا کی۔

قابض اسرائیلی افواج ایران کے ساتھ جاری جنگ سے وابستہ نام نہاد سکیورٹی حالات کا بہانہ بنا کر مسلسل بارہویں روز بھی قبلہ اول کی بندش جاری رکھے ہوئے ہیں۔

قابض اسرائیلی حکام گذشتہ 28 فروری سے ایران کے خلاف جاری قابض اسرائیل اور امریکہ کی مشترکہ سفاکیت کے تناظر میں نام نہاد ہنگامی حالت کا سہارا لے رہے ہیں۔ اس ظالمانہ فیصلے کے ذریعے اہل القدس اور دیگر فلسطینیوں کو ان بابرکت ایام میں مسجد اقصیٰ میں اپنی عبادات اور شعائر کی ادائیگی سے محروم کر دیا گیا ہے جو کہ ایک انتہائی خطرناک اور غیر معمولی مثال ہے۔

سنہ 1967ء میں القدس پر غاصبانہ قبضے کے بعد سے یہ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہے کہ جب نمازیوں کو پہلی بار رمضان المبارک کے آخری عشرے کے دوران مسجد اقصیٰ کے اندر نماز تراویح اور اعتکاف کی سعادت حاصل کرنے سے روک دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ قابض حکام نے رمضان المبارک کے آغاز سے ہی اور ایران کے خلاف باقاعدہ جنگ چھڑنے سے پہلے ہی سکیورٹی اقدامات کے نام پر گھیرا تنگ کر دیا تھا۔ اس دوران مغربی کنارے کے فلسطینیوں پر سخت ترین پابندیاں عائد کی گئیں اور ان کی ایک بڑی تعداد کو القدس پہنچنے اور مسجد اقصیٰ میں سجدہ ریزی کرنے سے محروم رکھا گیا۔

Tags: AqsaMosqueGazaSupportHolySitesIsraeliOccupationMuslimFaithpalestinePalestinianYouthReligiousRightsResistanceTarawihPrayers
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.