• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 10 مارچ 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home پاکستان

پاکستان میں عالمی یومِ القدس کی ریلیاں 23 رمضان کو نکالی جائے گی

ریلی کا مقصد بیت المقدس اور فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی اور عالمی توجہ مسئلہ فلسطین کی جانب مبذول کرانا ہے۔

منگل 10-03-2026
in پاکستان, خاص خبریں, فلسطین
0
پاکستان میں عالمی یومِ القدس کی ریلیاں 23 رمضان کو نکالی جائے گی
0
SHARES
1
VIEWS

کراچی – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) ملت جعفریہ پاکستان کے علمائے کرام اور عمائدین نے کراچی پریس کلب میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کیا جس میں  عالمی یوم القدس ریلی کے انتظامات اور اہم فیصلوں سے متعلق آگاہ کیا گیا۔
علمائے کرام کا کہنا تھا کہ ہر سال رمضان المبارک کے آخری جمعہ کو قبلہ اول کی آزادی کے لئے پاکستان سمیت دنیا بھر میں یوم القدس منایا جاتا ہے۔ اس سال خطے کی موجودہ صورتحال کے باعث اس دن کی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے۔ کراچی میں نکالی جانے والی عالمی یوم القدس ریلی عوامی شرکت کے اعتبار سے دنیا کی بڑی ریلیوں میں شمار ہوتی ہے۔ موجودہ حالات اور عوامی جذبات کے پیش نظر تحریک آزادی القدس میں شامل تنظیموں نے باہمی مشاورت سے رواں سال عالمی یوم القدس ریلی کے روٹ میں تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے۔رواں سال 23 رمضان المبارک کو عالمی یوم القدس ریلی شہر قائد کی مرکزی شاہراہ ۔شاہراہ فیصل پر نکالی جائے گی، جبکہ گزشتہ برسوں میں یہ ریلی ایم اے جناح روڈ پر نمائش سے تبت سینٹر تک نکالی جاتی تھی۔تحریک آزادی القدس کے رہنماؤں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ملت جعفریہ پاکستان مظلوم فلسطینی عوام کی حمایت جاری رکھے گی اور قبلہ اول کی آزادی کے لئے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔
پریس کانفرنس مجلس وحدت المسلمین،سربراہ امت واحدہ پاکستان علامہ محمد امین شہیدی،ہیت آئمہ مساجد و علما امامیہ کے مولانا صادق رضا تقوی ،مولانا اصغر حسین شہیدی، رکن نظارت آئی ایس او مولانا عقیل موسیٰ، جعفریہ الائنس پاکستان کے شبر رضا، مرکزی تنظیم عزاداری کے ایس ایم نقی، پاک محرم ایسوسی ایشن کے شبر رضا، صغیر عابد اور آئی ایس و کراچی ریجن کے صدر عون رضوی شریک تھے۔

Tags: AwarenessCampaignFreedomForQudsGlobalQudsDayIslamicMovementMiddleEastConflictPakistanPalestineSolidarityPalestinianRightsQudsRallyRamadan2026
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.