• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 10 مارچ 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

نابلس: آباد کاروں کے حملوں میں چار فلسطینی شدید زخمی

مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس کے جنوبی قصبوں میں انتہا پسند آباد کاروں کے حملوں کے نتیجے میں چار فلسطینی شدید زخمی ہو گئے۔

منگل 10-03-2026
in خاص خبریں, صیہونیزم
0
نابلس: آباد کاروں کے حملوں میں چار فلسطینی شدید زخمی
0
SHARES
1
VIEWS

نابلس – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس کے متعدد جنوبی قصبوں میں پیر کے روز انتہا پسند آباد کاروں کے حملوں کے نتیجے میں چار فلسطینی شدید زخمی ہو گئے۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ آباد کاروں کے ایک گروہ نے جماعین نامی بستی میں متعدد شہریوں پر حملہ کیا اور معتصم صالح نامی شہری کو تشدد کا نشانہ بنانے کے ساتھ ساتھ ان پر کالی مرچ کا سپرے کیا جس کے باعث وہ شدید زخمی ہو گئے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ عوریف گاؤں میں ایک پتھر کی کان میں کام کرنے والے دو شہریوں طارق راجح احمد عمران اور جبر محمد شحادہ پر یتزہار نامی بستی کے ایک سکیورٹی گارڈ نے حملہ کیا۔ مذکورہ مسلح شخص نے دونوں محنت کشوں کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا اور اس جگہ دوبارہ کام کرنے کی صورت میں انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔

نابلس کے جنوب میں واقع قصبے بیتا میں بھی آباد کاروں نے ایک 61 سالہ بزرگ شہری پر دھاوا بول دیا اور انہیں تشدد کا نشانہ بنا کر لہو لہان کر دیا جس کے بعد انہیں طبی امداد کے لیے رفیدیا ہسپتال منتقل کرنا پڑا۔

اسی تناظر میں انتہا پسند آباد کاروں نے نابلس کے جنوب میں واقع قصبے مجدل بنی فاضل پر دھاوا بولا اور ایک مسجد کو اس وقت تالا لگانے اور بند کرنے کی کوشش کی جب نمازی مسجد کے اندر موجود تھے۔ اس اشتعال انگیز اقدام کے باعث پورے قصبے میں شدید کشیدگی پھیل گئی۔

Tags: CivilianCasualtiesExtremistSettlersIsraeliAggressionMiddleEastConflictMosqueClosureNablusPalestinianRightsPalestinianSufferingSettlerAttackswestbank
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.