• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
اتوار 8 مارچ 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home پاکستان

ایران پر امریکی و اسرائیلی جارحیت تمام تر عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔دنیا میں جنگل کا قانون رائج کرنے کی ہر کوشش کو روکنا ہو گا۔

فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام ماہ رمضان میں وفاقی دارالحکومت میں بڑی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔

اتوار 08-03-2026
in پاکستان, خاص خبریں, فلسطین
0
ایران پر امریکی و اسرائیلی جارحیت تمام تر عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔دنیا میں جنگل کا قانون رائج کرنے کی ہر کوشش کو روکنا ہو گا۔
0
SHARES
0
VIEWS

اسلام آباد (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان اسلام آباد چیپٹر کے زیر اہتمام مرکز تحقیقات پاکستان و خلیج کے تعاون سے ماہ رمضان فلسطین کے ساتھ مہم کے عنوان سے وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں یکجتہی فلسطین کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک کی معروف سیاسی ومذہبی شخصیات بشمول پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق چیئر مین سینیٹ نیر بخاری، پاکستان مسلم لیگ نواز کے سینئر رہنما سینیٹر جنرل (ر) عبد القیوم، سینیٹ میں قائد حزب اختلاف علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، سابق امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الجق، خلیج تحقیقی مرکز کے صدر ناصر عباس شیرازی، پاکستان نظریاتی پارٹی کے چیئر مین شہیر حیدر سیالوی اور فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکرٹڑی جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم نے خطاب کیا۔
مقررین نے کہا کہ ملک بھر میں ۳۲ رمضان کو یوم القدس منائیں گے۔عوام سڑکوں پر نکل کر فلسطین اور القدس کی آزادی کے لئے احتجاج کریں۔ایران پر امریکی و اسرائیلی جارحیت تمام تر عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔دنیا میں جنگل کا قانون رائج کرنے کی ہر کوشش کو روکنا ہو گا۔ان کاکہنا تھا کہ نیتن یاہو جیسے قاتلوں کو امریکہ میں ریڈ کارپٹ استقبال دے کر امریکی حکومت انسانیت کی توہین کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایران میں نظام شخصیت پر نہیں نظریہ پر قائم ہے۔ امریکہ اور اسرائیل ناکام ہو چکے ہیں۔مقررین نے اپنے خطابات میں غزہ اور لبنان میں اسرائیل کی جارحیت کی شدید مذمت کی اور فی الفور عملی جنگ بندی پر زور دیا۔مقررین نے کہاکہ فلسطین فلسطینیوں کا وطن ہے اور اسرائیل ایک ناجائز ریاست ہے۔
مقررین نے ایران پر مسلط کی گئی امریکی واسرائیلی جارحیت کو خطے کے لئے سنگین خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ گریٹر اسرائیل کے راستے میں ایران سب سے بڑی رکاوٹ ہے اور اگر ایران کو نقصان ہو ا تو پر پاکستان سمیت ترکیہ اور دیگر پڑوسی ممالک کو بھی نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پاکستان خطے میں مسائل کے حل کے لئے ااپنا کردار ادا کرے اور امریکہ کو خطے میں جارحانہ عزائم سے باز رکھنے کی ہر ممکنہ کوشش کی جائے۔مقررین نے افغانستان کی جانب سے پاکستان میں در اندازی کے واقعات کو روکنے کا مطالبہ کیا اور جنگ بندی پر زور دیا۔ انہوں نے کہاکہ پاک افغان جنگ دونوں ممالک کے لئے نقصان دہ ہے تاہم معاملات کو گفتگو سے حل کیاجائے۔
کانفرنس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد میں وکلاء، دانشور، اسکالرز، جامعات کے اساتذ ہ اور طلباء و طالبات کی بڑی تعداد موجود تھی۔

Tags: Gaza Lebanon newsIran US Israel tensionsIslamabad newsPalestine solidarityYoum e Quds
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.