• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 5 مارچ 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home پاکستان

عالمی قوانین کی خلاف ورزی پر ٹرمپ کو جنگی مجرم قرار دیا جائے: جماعت اسلامی پاکستان

حکومت اور اپوزیشن کو امریکہ کیخلاف متحد ہونا چاہیے، موجودہ صورتحال پر حکومت کو قومی مشاورت بلانی چاہیے، ٹرمپ نے تیسری عالمی جنگ مسلط کردی ہے، اس کی جارحیت کو روکا جائے، حافظ نعیم الرحمن

جمعرات 05-03-2026
in پاکستان, خاص خبریں, عالمی خبریں
0
عالمی قوانین کی خلاف ورزی پر ٹرمپ کو جنگی مجرم قرار دیا جائے: جماعت اسلامی پاکستان
0
SHARES
0
VIEWS

اسلام آباد (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے ایرانی حکومت و عوام سے اظہار یکجہتی اور امریکی و اسرائیلی جارحیت کے خلاف جمعہ کو ملک گیر احتجاج کا اعلان کیا ہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے امریکہ، بھارت اور اسرائیل کو تثلیث خبیثہ اور ٹرمپ کی سربراہی میں بننے والے غزہ امن بورڈ کو ڈھکوسلا قرار دیا۔
امیر جماعت اسلامی نے مطالبہ کیا کہ حکومت پاکستان فوری طور پر نام نہاد غزہ امن بورڈ سے نکل آئے۔ نائب امیر میاں محمد محمد اسلم، ڈپٹی سیکرٹری جنرل فراست شاہ اور امیر اسلام آباد نصراللہ رندھاوا بھی اس موقع پر موجود تھے۔ قبل ازیں انہوں نے پریس کانفرنس میں موجود رہنماؤں اور سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی پاکستان شکیل احمد ترابی اور معاون امیر جماعت اسلامی میاں عطاالرحمن کے ہمراہ ایران کے سفارت خانہ میں ایرانی سفیر رضا امیری مقدم سے ملاقات کی اور رہبر معظم علی خامنائی اور دیگر قائدین کی اسرائیلی و امریکی دہشت گردی میں شہادت پر اظہار تعزیت کیا اور شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔

امیر جماعت اسلامی نے ایرانی سفیر کو یقین دلایا کہ موجودہ صورتحال میں پوری پاکستانی قوم اور جماعت اسلامی ایران کے عوام کے ساتھ ہے۔ رضا امیری مقدم نے امیر جماعت اسلامی کا شکریہ ادا کیا اور اتحاد امت کے لیے جماعت اسلامی کی کاوشوں اور اظہار یکجہتی پر شکریہ ادا کیا۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن کو کھل کے ایران پر امریکی و اسرائیلی حملے کی مذمت کرے۔
ان کا کہنا تھا کہ امریکہ و اسرائیل کے ناپاک منصوبوں کو ایران میں شکست سے دوچار کرنا بے حد ضروری ہے۔ خدانخواستہ اگر ایسا نہ ہوا تو صہیونی تسلط پاکستان کی سرحد تک پہنچ جائے گا اور خدانخواستہ اسرائیل کا اگلا ہدف پاکستان ہوگا۔ حکومت پہلے کی طرح ایران کے معاملہ پر واضح اور دوٹوک موقف اپنائے۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کو جنگی مجرم قرار دیا جانا چاہیے۔
امریکہ نے اسرائیل کے ساتھ مل کر ایران پر جنگ مسلط کی ہے اور سیاسی قیادت کونشانہ بنایا ہے جو تاریخ کا سیاہ ترین باب ہے، ٹرمپ نے بین الاقوامی قوانین کی دھجیاں اڑائی ہیں۔ امریکہ اور اسرائیل نے ایران میں جنگ کا آغاز 176بچوں کو شہید کرکے کیا ہے۔ مغرب کی اس بدترین ظلم پر خاموشی اس کے دہرے معیار کو عیاں کرتی ہے۔ غزہ میں اسرائیل نے امریکی آشیر باد سے اسی ہزار معصوموں کو شہید کردیا۔
ٹرمپ نے اقوام متحدہ کے برابر الگ سے امن بورڈ ادارہ بنا لیا ہے۔ دنیا ٹرمپ کی جارحیت کو روکے، اس شخص نے دنیا پر تیسری عالمی جنگ مسلط کردی ہے۔ پاکستان دوست ممالک سمیت غزہ امن بورڈ سے نکل آئے، عالم اسلام اور دنیا بھر کے امن دوست ممالک کو متحد کرے۔ امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ پاکستان کے حکمران ہر وقت ٹرمپ کی خوشنودی کے خواہش مند رہنے کی بجائے عوام کی امنگوں کی ترجمانی کریں۔
وزیراعظم واضح اعلان کریں کہ ٹرمپ کے معاملہ پر ان سے غلطی سرزد ہوگئی ہے۔ انہوں نے کراچی میں امریکی قونصل خانہ کے سامنے مظاہرین پر گولیاں برسانے اور اس کے نتیجہ میں ہونے والی شہادتوں کی شفاف تحقیقات کا بھی مطالبہ دہرایا۔ امیر جماعت اسلامی نے مظاہرین سے پرامن رہنے کی اپیل کی۔ انہوں نے پوری قوم اور تمام طبقہ ہائے فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کو جمعہ کے مظاہروں میں بھرپور شرکت کی بھی اپیل کی۔
انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے علی خامنائی کی شہادت پر ملک بھر میں غائبانہ نماز جنازہ کا اہتمام کیا۔ جمعہ کو تمام اضلاع میں پرامن احتجاج ہوگا، جماعت اسلامی امت کو جوڑنا چاہتی ہے۔ امیر جماعت اسلامی نے پاکستان اور افغانستان میں جاری جنگ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دونوں ممالک کی حکومتوں پرزور دیا کہ معاملات کو گفت و شنید سے حل کیا جائے۔
انہوں نے واضح کیا کہ افغان سرزمین پاکستان میں دہشت گردی کے لیے استعمال نہیں ہونی چاہیے۔ دونوں ممالک معاملات کی نزاکت کو سمجھیں، اسلام آباد، کابل ا من کو موقع دیں۔ سوالات کے جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ٹرمپ کو نوبل امن انعام کی نامزدگی پاکستان کو واپس لینی چاہیے۔ حکومت اور اپوزیشن کو امریکہ کے خلاف متحد ہونا چاہیے، موجودہ صورتحال پر حکومت کو قومی مشاورت بلانی چاہیے۔مسئلہ فلسطین اور ایران کی حمایت پر کوئی بھی رابطہ کرے گا تو ہم اس اجلاس میں جائیں گے۔

Tags: #WarCrimesAccountabilityBreakingNewsGlobalJusticeHumanRightsInternationalLawJamaat-e-IslamiMiddleEastConflictPakistanPoliticstrump
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.