• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 9 مارچ 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

اسرائیل کا جنوبی لبنان میں بڑے پیمانے پر انخلاء کا اعلان

اسرائیلی حکام نے جنوبی لبنان کے 80 دیہاتوں کو فوری طور پر خالی کرنے کا حکم جاری کیا ہے جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

بدھ 04-03-2026
in خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں
0
اسرائیل کا جنوبی لبنان میں بڑے پیمانے پر انخلاء کا اعلان
0
SHARES
1
VIEWS

بیروت – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) قابض اسرائیلی فوج نے  جنوبی لبنان کی 80 بستیوں اور دیہات کو فوری طور پر خالی کرنے کا حکم دیا ہے تاکہ ان مقامات پر وحشیانہ فضائی غارت گری کی جا سکے، جبکہ دوسری جانب صہیونی فوج کی 91 ویں ڈویژن کی قیادت میں زمینی دراندازی کی کوششیں بھی جاری ہیں۔

قابض اسرائیل کے میڈیا ذرائع کے مطابق صہیونی فوج نے منگل کی صبح سے اب تک لبنان میں تقریباً 40 اہداف پر بمباری کی ہے اور درجنوں بستیوں کے مکینوں کو علاقہ چھوڑنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے انہیں خبردار کیا ہے کہ وہ اپنے گھروں کو واپس نہ لوٹیں۔

قابض دشمن نے جنوبی لبنان کی بستیوں طیرفلسيه، بریقہ، بلاط اور دیگر درجنوں دیہات پر شدید فضائی حملے کیے ہیں جس سے بڑے پیمانے پر تباہی پھیلی ہے۔

عبرانی نشریاتی ادارے نے آج منگل کو اطلاع دی ہے کہ لبنان پر جارحیت کو وسعت دینے کے صہیونی فیصلے کے بعد قابض اسرائیل کی زمینی افواج نے جنوبی لبنان کے مختلف علاقوں میں پیش قدمی کی ہے۔

قابض اسرائیل کے وزیر جنگ یسرائیل کاٹز نے آج صبح جنوبی لبنان میں صہیونی فوج کی پیش قدمی اور تزویراتی مقامات پر قبضے کی باقاعدہ منظوری دی ہے۔

الجزیرہ نے ایک لبنانی سکیورٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ قابض اسرائیلی افواج جنوبی لبنان کی بستیوں کفر کلا اور القوزح میں کئی سو میٹر تک اندر داخل ہو گئی ہیں۔

خبر رساں ادارے روئٹرز نے عینی شاہدین کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ قابض دشمن کی نئی علاقوں کی جانب پیش قدمی کے پیش نظر لبنانی فوج مقبوضہ فلسطین اور لبنان کی سرحد پر واقع کم از کم 7 اگلے مورچوں سے پیچھے ہٹ گئی ہے۔

سوشل میڈیا پر کارکنوں کی جانب سے جاری کردہ ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جنوبی لبنان کی سرحدی پٹی کے دیہات میں شدید لڑائی کے خدشات کے پیش نظر لبنانی فوج کی بکتر بند گاڑیاں پیچھے ہٹ رہی ہیں۔

لبنان میں تعینات اقوام متحدہ کی امن فورس "یونیفل” نے مسلسل بڑھتی ہوئی کشیدگی اور لبنان پر قابض اسرائیل کی وحشیانہ سفاکیت کے پیش نظر اپنے تمام غیر ضروری غیر لبنانی سویلین عملے اور ان کے اہل خانہ کو فوری طور پر وہاں سے نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔

دریں اثنا اقوام متحدہ نے اعلان کیا ہے کہ ایک طرف قابض اسرائیل اور امریکہ جبکہ دوسری طرف ایران کے درمیان جاری جنگ کی وجہ سے لبنان میں اب تک 30 ہزار افراد بے گھر ہو کر پناہ گاہوں میں منتقل ہو چکے ہیں۔

Tags: BreakingNewsCivilianDisplacementForcedEvacuationIsraeliAggressionIsraeliOrderLebanonCrisisMiddleEastConflictRegionalTensionsSouthLebanonWarUpdate
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.