• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 3 مارچ 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home پاکستان

ایران پر حملے کا مقصد اسرائیلی اثر و رسوخ پاکستانی سرحد تک لانا ہے، پاکستانی وزیرِ دفاع

اسرائیل کے قائم ہونے سے لے کر آج تک اسلامی دنیا پر جو بھی جنگیں مسلط ہوئیں، ان کے پیچھے صیہونی سوچ اور ریاست کارفرما نظر آئے گی، صیہونیت انسانیت کے لیے خطرہ ہے؛ خواجہ آصف

منگل 03-03-2026
in پاکستان, خاص خبریں, عالمی خبریں
0
ایران پر حملے کا مقصد اسرائیلی اثر و رسوخ پاکستانی سرحد تک لانا ہے، پاکستانی وزیرِ دفاع
0
SHARES
0
VIEWS

اسلام آباد (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ ایران پر حملے کا مقصد اسرائیلی اثر و رسوخ پاکستانی سرحد تک لانا ہے۔ اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ صیہونیت انسانیت کے لیے خطرہ ہے، فلسطین کی سرزمین پہ اسرائیل کے قائم ہونے سے لے کر آج تک اسلامی دنیا پہ جو بھی قیامتیں ٹوٹیں، جو بھی جنگیں مسلط ہوئیں ان کے پیچھے صیہونی سوچ اور ریاست بالواسطہ یا بلا واسط کار فرما نظر آئے گی، دنیا کے معاشی نظام پہ صیہونیت کا ایک صدی سے قبضہ ہے، بڑی طاقتیں صیہونیت کی یرغمال ہیں۔
خواجہ آصف کہتے ہیں کہ ایران کی معاہدے پہ رضا مندی کے باوجود ان پہ جنگ مسلط کی گئی ہے، اس کے ایجنڈے میں جو صیہونیوں کا ترتیب شدہ ہے اس میں یہ بھی شامل ہے کہ اسرائیل کا اثر و رسوخ پاکستان کی سرحد تک لایا جایا، افغانستان ایران اور ہندوستان سب کے مشترکہ ایجنڈا کی بنیاد پاکستان دشمنی ہو، ہماری سرحدیں غیر محفوظ ہوجائیں، ہر طرف سے دشمنوں میں گھر جائے اور پاکستان ایک دست نگر ریاست بن جائے، 25 کروڑ پاکستانیوں کو وہ کسی بھی مکتبہ فکر سے تعلق رکھتے ہوں اختلافات کے باوجود اس سازش اور ازلی دشمنوں کے عزائم سمجھنے کی ضرورت ہے۔

وزیر دفاع نے مزید کہا کہ وطن عزیز ایک ایٹمی طاقت ہے اور ہماری افواج کا لوہا اللہ کے کرم اور مد د سے دنیا میں مانا جاتا ہے، ہمارے شہیدوں اور غازیوں کا احسان ہے کہ ہماری خود مختاری محفوظ ہے، اللہ ان تمام حضرات پہ رحمتیں نازل کرے جنہوں نے ہمیں ایٹمی طاقت بنانے میں کردار ادا کیا، نواز شریف کی ہمت کو سلام جس نے ایٹمی دھماکے کیے، اللہ عالم اسلام کو اتحاد دے، دشمن پہچاننے کی توفیق دے، فلسطین آزاد ہو، میرا وطن تا قیامت قائم رکھے، پاک مٹی کے محافظوں کو اپنے سائے میں رکھے۔

Tags: BorderSafetyBreakingNewsIranisraelIsraeliInfluenceMiddleEastConflictMilitaryAlertPakistanDefenseRegionalSecurityUS
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.