• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 2 مارچ 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home پاکستان

آیت اللہ خامنہ ای نے اہل فلسطین و غزہ کیلئے اپنی جان قربان کر دی۔یکجہتی فلسطین کانفرنس سے مقررین کا خطاب

فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام آرٹس کونسل کراچی میں منعقدہ یکجہتیٔ فلسطین کانفرنس میں مقررین نے آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پر تعزیت اور ایران و فلسطین کی حمایت پر زور دیا۔

پیر 02-03-2026
in پاکستان, خاص خبریں, فلسطین
0
آیت اللہ خامنہ ای نے اہل فلسطین و غزہ کیلئے اپنی جان قربان کر دی۔یکجہتی فلسطین کانفرنس سے مقررین کا خطاب
0
SHARES
1
VIEWS

کراچی (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) ایران پر امریکی و اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہیں، آیت اللہ خامنہ ای دنیا کے حریت پسندوں کے ہیرو ہیں، سلام پیش کرتے ہیں۔مسئلہ فلسطین کو دبایا نہیں جا سکتا، شہادت سے ہمارے حوصلے بلند ہوتے ہیں۔آیت اللہ خامنہ ای نے اہل فلسطین و غزہ کیلئے اپنی جان قربان کر دی۔فلسطین فلسطینیوں کا وطن ہے اور اسرائیل ایک ناجائز ریاست ہے۔ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی کے سابق امیر سینیٹر سراج الحق نے فلسطین فائونڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام یکجہتی فلسطین کانفرنس اور تصویری نمائش کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا، تقریب کا انعقاد آرٹس کونسل کراچی میں ہوا جس میں مختلف آرٹس جامعات سے تعلق رکھنے والے آرٹسٹ بھی شریک ہوئے اور اپنے فن کے ذریعہ مسئلہ فلسطین کو ثقافتی انداز میں اجاگر کیا۔ کانفرنس سے پاکستان مسلم لیگ نواز کے سابق سینیٹر نہال ہاشمی، متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سابق رکن سندھ اسمبلی محفوظ یار خان، معروف عالم دین علامہ امین شہیدی، فلسطین فائونڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم سمیت پی ٹی آئی کے اسرار عباسی، جمعیت علمائے پاکستان کے علامہ قاضی احمد نورانی، پی ایم ایل ن کے پیر زادہ اظہر علی ہمدانی، مسیحی رہنما پاسٹر رحمت لال، معاذ نظامی، قاضی زاہد حسین، متحدہ علماء محاذ کے صدر علامہ امین انصاری اور کشمیری رہنما بشیر سدوزئی نے خطاب کیا۔
کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ آیت اللہ خامنہ ای نے امام حسین کی سنت ادا کر دی، اپنے اہل و عیال کے ساتھ شہید ہو گئے ، ذلت قبول نہیں کی۔انہوںنے کہاکہ حکومت پاکستان کو کھل ک ایران کی حمایت کرنی چاہیے اور امریکی جارحیت پر مذمت کرنی چاہئیے۔ مقررین کاکہنا تھا کہ وقت کا تقاضہ ہے کہ منافقت چھوڑ کر حق کا ساتھ دیا جائے۔ان کاکہنا تھا کہ ا مت مسلمہ شہادت جذبہ سے سرشار ہے اورآیت اللہ خامنہ ای 86 سال کی عمر میںپورے عالم کفر کا تنہامقابلہ کیا۔ایران پر امریکی حملوں میں 80 معصوم بچیوں کو دہشتگردی کا نشانہ بنایا گیا لیکن پوری دنیا اور انسانی حقوق کے لئے بولنے والے سب خاموش ہیں۔
مقررین کاکہنا تھا کہ ایران کی موجودہ حکومت کے خاتمے کے بعد پاکستان کا نمبر ہے۔ایران پاکستان اور اسرائیل کے درمیان پہاڑ بنا ہوا ہے۔شہادت دینے کے باوجود ایران مستکحم ہی رہے گا۔کراچی میں احتجاج کرنے والے بے گناہ لوگوں پر گولیاں چلانے کی مذمت کرتے ہیں ۔پاکستان کے عوام فلسطین و تہران کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔انہوںنے مزید کہا کہ خطہ میں پاک و افغانستان جنگ اور ایران پر حملہ امریکی منصوبہ کے حصہ ہے۔ملکی حکمران ایران پر حملہ کے خلاف بیان دینے پر منافقت دیکھا رہے ہیں اس رویہ کی مذمت کرتے ہیں۔انہوںنے عرب ممالک کی بے حسی کی مذمت کی اور کہا کہ عرب ممالک بزدل ہیں اور انہوںنے غزہ کو تنہا چھوڑ دیا ہے۔ ایران کو فلسطین کی حمایت کرنے کی سزا دی جا رہی ہے۔اس موقع پر شرکاء کی بڑی تعداد نے فلسطین سے متعلق تصویری نمائش کا معائنہ کیا اور فلسطین فائونڈیشن پاکستان کی کاوشوں کو سراہا۔ کانفرنس میں 13سالہ پاکستانی کمسن ناول نگار سیدہ منسا زہرا کو فلسطین پر ناول نگاری کرنے پر ان کے اہل خانہ کے ساتھ خصوصی تکریم سے نوازا گیا ۔

Tags: ArtsExhibitionCulturalAwarenessIranSupportJIPakistanKarachiEventKhameneiMiddleEastConflictPalestineSolidarityPalestinianRightsQuettaConference
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.