• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 2 مارچ 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

مغربی کنارے میں 48 گھنٹوں میں فلسطینی نوجوانوں کی 26 مزاحمتی کارروائیاں

48 گھنٹوں کے دوران فلسطینی نوجوانوں نے مغربی کنارے میں قابض فوج اور آبادکاروں کے خلاف 26 مزاحمتی کارروائیاں انجام دیں۔

پیر 02-03-2026
in حماس, خاص خبریں, فلسطین, مزاحمت
0
مغربی کنارے میں 48 گھنٹوں میں فلسطینی نوجوانوں کی 26 مزاحمتی کارروائیاں
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ مغربی کنارہ – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) گذشتہ 48 گھنٹوں کے دوران مقبوضہ مغربی کنارے میں قابض دشمن کے خلاف مزاحمتی سرگرمیوں میں تیزی دیکھی گئی ہے، جہاں مرکزاطلاعات ’معطی‘ نے مزاحمت کی 26 ایسی کارروائیاں ریکارڈ کی ہیں جن میں قابض اسرائیلی فوج کے سپاہیوں اور غاصب آباد کاروں کو نشانہ بنایا گیا، ان کارروائیوں کے نتیجے میں ایک آباد کار زخمی ہوا۔

مرکز نے اپنی رپورٹ میں ایک دھماکا خیز مواد (آئی ای ڈی) کے دھماکے اور آباد کاروں کے حملوں کے خلاف چار دفاعی کارروائیوں کی دستاویز سازی کی ہے، اس کے علاوہ مغربی کنارے کے 19 مختلف مقامات پر قابض دشمن کے ساتھ جھڑپیں ہوئیں اور پتھراؤ کیا گیا جبکہ عوامی سطح پر دو بڑے احتجاجی مظاہرے بھی کیے گئے۔

میدانی صورتحال کے مطابق رام اللہ کے قصبے رامون کے بہادر باسیوں نے غاصب آباد کاروں کی سفاکیت کا مردانہ وار مقابلہ کیا، اس دوران رامون، المغير گاؤں اور بيتونيا میں قابض دشمن کے ساتھ شدید جھڑپیں ہوئیں جن میں نوجوانوں نے پتھراؤ کیا۔

جنین کے مغرب میں واقع قصبے سيلہ الحارثيہ میں قابض افواج کے ساتھ جھڑپیں ہوئیں اور ایک دھماکا خیز مواد سے دشمن کو نشانہ بنایا گیا، جبکہ جنین کے جنوب میں واقع قصبے يعبد میں بھی الگ سے جھڑپیں ریکارڈ کی گئیں۔

نابلس کے جنوب مشرق میں واقع قصبے دوما میں فلسطینی سرفروشوں نے غاصب آباد کاروں کے حملوں کو ناکام بنایا جس کے نتیجے میں ایک آباد کار زخمی ہوا، جبکہ عصيرہ القبليہ، عوريف، روجيب اور نابلس شہر کے وسط میں بھی قابض دشمن کے ساتھ جھڑپیں ہوئیں جن میں فلسطینی عوام نے اپنے دفاع کا حق استعمال کیا۔

اسی طرح سلفیت، قلقيليہ، بیت لحم اور الخلیل کے علاقوں میں بھی فلسطینی نوجوانوں اور قابض اسرائیلی افواج کے درمیان اس وقت تصادم ہوا جب فلسطینی عوام آباد کاروں کی غارت گری کا راستہ روک رہے تھے، جبکہ الخلیل کے جنوب میں واقع علاقوں الظاهرية اور دورا میں عوامی احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔

Tags: AntiOccupationBreakingNewsIsraeliAggressionMiddleEastConflictPalestinianResistancePalestinianYouthRegionalTensionsResistanceOperationswestbankYouthActivism
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.