• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 21 فروری 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

غرب اردن کے شہری مسجد اقصیٰ میں رمضان کی پہلی نماز جمعہ سے محروم

قابض اسرائیلی حکام نے غرب اردن کے شہریوں کے لیے مسجد اقصیٰ تک پہنچنے میں رکاوٹیں ڈالیں، جس کے نتیجے میں وہ رمضان کے پہلے جمعہ کی نماز میں شریک نہ ہو سکے۔

جمعہ 20-02-2026
in خاص خبریں, صیہونیزم
0
غرب اردن کے شہری مسجد اقصیٰ میں رمضان کی پہلی نماز جمعہ سے محروم
0
SHARES
24
VIEWS

مقبوضہ مغربی کنارہ – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) قابض اسرائیلی افواج نے آج بروز جمعہ رمضان المبارک کے پہلے جمعے کے موقع پر مغربی کنارہ کے باسیوں کی قبلہ اول مسجد اقصیٰ آمد پر سخت ترین پابندیاں اور رکاوٹیں عائد کر دیں۔

عبرانی اخبار یدیعوت احرونوت کے مطابق قابض اسرائیلی فوج نے ایک خصوصی مقناطیسی کارڈ (میگنیٹک کارڈ) متعارف کروایا ہے جس کے تحت مغربی کنارہ سے مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ آنے والے ہر فلسطینی کے لیے لازمی ہوگا کہ وہ اپنی رہائش گاہ کے قریب مخصوص سکیورٹی پوائنٹس پر تلاشی کے دوران اسے اسکین کروائے۔

قابض اسرائیلی فوج نے مغربی کنارہ کے درجنوں شہریوں کو مقبوضہ بیت المقدس پہنچنے سے روک دیا جبکہ مقبوضہ بیت المقدس کے شمال میں واقع قلندیا چوکی پر صحافتی نامہ نگاروں اور طبی عملے کے کام میں بھی شدید رکاوٹیں ڈالی گئیں۔

قابض اسرائیلی اہلکاروں نے قلندیا چوکی پر 4 پیرا میڈیکس کو حراست میں لے لیا اور مقبوضہ بیت المقدس کے گردونواح میں فوجی اقدامات مزید سخت کر دیے۔

رمضان المبارک کے دوران نمازیوں پر قدغنیں لگانے کے سلسلے میں قابض اسرائیل نے اعلان کیا ہے کہ وہ مغربی کنارہ کے صرف 10 ہزار فلسطینیوں کو ہفتہ وار بنیادوں پر مسجد اقصیٰ میں نمازِ جمعہ ادا کرنے کی اجازت دے گا جبکہ مسجد میں داخلے کے خواہشمندوں پر کڑی شرائط بھی عائد کر دی گئی ہیں۔

نئی پابندیوں کے تحت داخلہ صرف 55 سنہ سے زائد عمر کے مردوں، 50 سنہ سے زائد عمر کی خواتین اور 12 سنہ تک کے بچوں تک محدود ہوگا بشرطیکہ وہ اپنے کسی قریبی خونی رشتہ دار کے ہمراہ ہوں۔

قابض اسرائیلی فوج کی جانب سے عائد کردہ تمام تر پابندیوں کے باوجود رمضان المبارک کے دوسرے روز تقریباً 60 ہزار نمازیوں نے مسجد اقصیٰ میں نمازِ عشاء اور تراویح ادا کی۔

قابض اسرائیل نے عشاء اور تراویح کے وقت سے عین قبل باب السلسلہ پر نوجوانوں کو مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے سے روک دیا اور یہاں تک کہ افطار کے لیے اپنے اہل خانہ کے ہمراہ کھانا لانے والے شہریوں کے لیے بھی سخت ترین شرائط لاگو کر دی گئیں۔

دوسری جانب فلسطینی اور مقدسی حلقوں کی جانب سے رمضان المبارک کے دوران مسجد اقصیٰ میں بڑے پیمانے پر جمع ہونے، وہاں پہنچنے کے لیے رخت سفر باندھنے اور اعتکاف و رباط کو یقینی بنانے کی اپیلیں کی گئی ہیں تاکہ قابض اسرائیل کی ان سازشوں کو ناکام بنایا جا سکے جن کا مقصد مسجد اقصیٰ کو نمازیوں سے خالی کر کے اسے فلسطینی ماحول سے الگ تھلگ کرنا ہے۔

Tags: AlAqsaMosqueFreedomToWorshipIsraeliRestrictionsMiddleEastConflictMosqueAccessOccupiedPalestinePalestinianRightsPalestinianWorshipersRamadan2026westbank
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.