• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 21 فروری 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

حماس کی مسجد اقصیٰ کے امام کی گرفتاری اور بے دخلی پر شدید مذمت

اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) نے دہشت گرد قابض اسرائیلی حکام کی جانب سے مسجد اقصیٰ کے امام شیخ محمد علی العباسی کی گرفتاری اور انہیں مسجد سے بے دخلی کا نوٹس تھمانے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے

منگل 17-02-2026
in حماس, خاص خبریں, صیہونیزم
0
حماس کی مسجد اقصیٰ کے امام کی گرفتاری اور بے دخلی پر شدید مذمت
0
SHARES
15
VIEWS

غزہ – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) نے دہشت گرد قابض اسرائیلی حکام کی جانب سے مسجد اقصیٰ کے امام شیخ محمد علی العباسی کی گرفتاری اور انہیں مسجد سے بے دخلی کا نوٹس تھمانے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ تحریک نے زور دے کر کہا ہے کہ یہ اقدام مسجد اقصیٰ کے معاملات میں کھلی مداخلت اور اس کے آئمہ کرام پر ناقابل قبول حملہ ہے۔

حماس نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ فاشسٹ قابض حکومت کی جانب سے مسجد اقصیٰ کی حرمت کی پے در پے پامالیاں، نمازیوں کے داخلے پر پابندیاں، ماہِ رمضان کے حوالے سے انتظامی اور لاجسٹک منصوبوں کی راہ میں رکاوٹیں اور دوسری جانب انتہا پسند آباد کاروں کے بڑھتے ہوئے دھاوے انتہائی خطرناک مداخلت ہے۔ یہ تمام اقدامات مسجد اقصیٰ پر قبضے، اس کی شناخت مٹانے (تہويد)، عبادت کی آزادی کو سلب کرنے اور مسجد کی زمانی و مکانی تقسیم کو مسلط کرنے کی مذموم کوششوں کا حصہ ہیں۔

تحریک نے فلسطینی سرزمین بالخصوص مقبوضہ بیت المقدس اور مسجد اقصیٰ کے حوالے سے قابض اسرائیلی حکام کے تمام اقدامات اور فیصلوں کو باطل و غیر قانونی قرار دیا۔ حماس نے بیت المقدس، پورے مغربی کنارے اور مقبوضہ اندرونِ فلسطین میں موجود اپنے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ مسجد اقصیٰ میں مرابطین کی صورت پہرہ دیں، وہاں زیادہ سے زیادہ حاضری دیں اور اسے آباد رکھیں تاکہ اس مقدس مقام کی اسلامی شناخت کو مٹانے کے منصوبوں کے سامنے سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوں۔

حماس نے عرب لیگ، اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) اور پوری امت مسلمہ کے ممالک، حکومتوں اور عوام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مسجد اقصیٰ کو یہودیانے کے خطرے سے بچانے کے لیے ہر ممکن سطح پر فوری متحرک ہوں۔ تحریک نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ ایسے عملی اقدامات کریں جن سے قابض اسرائیل پر دباؤ بڑھے اور وہ اپنی ان مجرمانہ سفاکیتوں کو روکنے پر مجبور ہو جائے۔

Tags: AlAqsaMosqueHamasHumanRightsViolationImamDetentionIslamicClergyJerusalemNewsMiddleEastConflictOccupiedJerusalemPalestinianRightsReligiousFreedom
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.