• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 16 فروری 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

مغربی کنارے میں 48 گھنٹوں میں 22 مزاحمتی کارروائیاں، اسرائیلی فوجی زخمی

مغربی کنارے میں پچھلے 48 گھنٹوں کے دوران 22 مزاحمتی کارروائیاں رپورٹ کی گئی ہیں، جن میں دشمن فوجی کو زخمی بھی کیا گیا۔

پیر 16-02-2026
in حماس, خاص خبریں, مزاحمت
0
مغربی کنارے میں 48 گھنٹوں میں 22 مزاحمتی کارروائیاں، اسرائیلی فوجی زخمی
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ مغربی کنارہ – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) فلسطین انفارمیشن سینٹر "معطی” نے گذشتہ 48 گھنٹوں کے دوران مقبوضہ مغربی کنارے میں 22 مزاحمتی کارروائیاں ریکارڈ کی ہیں، جن میں قابض اسرائیلی دشمن کے ساتھ جھڑپیں، سنگ باری، آباد کاروں کا مقابلہ اور نائٹ کنفیوژن کی سرگرمیاں شامل ہیں۔ ان کارروائیوں کے نتیجے میں ایک قابض اسرائیلی فوجی زخمی ہوا۔

رام اللہ گورنری کے قصبے دیر عمار اور کفر مالک میں شدید جھڑپیں ہوئیں جن میں فلسطینی نوجوانوں نے قابض دشمن پر پتھراؤ کیا، جبکہ المغير قصبے میں بار بار ہونے والی جھڑپوں کے ساتھ ساتھ نائٹ کنفیوژن کی کارروائیاں کی گئیں اور بزدل آباد کاروں کے حملوں کا بھرپور دفاع کیا گیا۔

نابلس گورنری کے قصبے قصرہ کے علاقے راس العین میں نائٹ کنفیوژن کی سرگرمیاں اور آباد کاروں کا مقابلہ کیا گیا، اس کے علاوہ تلفیت اور اودلا کے قصبوں میں قابض دشمن کے ساتھ جھڑپیں ہوئیں جن میں سنگ باری کی گئی، جبکہ بیتا قصبے میں بھی جھڑپوں کے ساتھ ساتھ پتھراؤ کیا گیا اور آباد کاروں کو پسپا کیا گیا۔

طوباس میں حی الثغرہ کے مقام پر شدید جھڑپیں ہوئیں جہاں فلسطینیوں نے قابض اسرائیلی فوج اور اس کی فوجی گاڑیوں پر پتھراؤ کیا۔

بیت لحم گورنری کے قصبے تقوع میں بھی قابض دشمن کے ساتھ جھڑپیں ہوئیں جن کے دوران سنگ باری کی گئی۔

خلیل گورنری میں سعیر قصبے کے علاقے راس العاروض میں ہونے والی جھڑپوں کے نتیجے میں ایک قابض اسرائیلی فوجی زخمی ہو گیا، جبکہ العروب اور الفوار کیمپوں اور بیت امر قصبے میں بھی شدید جھڑپیں اور سنگ باری کے واقعات پیش آئے۔

یہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب قابض اسرائیلی افواج کی جانب سے مغربی کنارے کے مختلف شہروں، قصبوں اور کیمپوں پر دھاووں میں تیزی لائی گئی ہے اور دوسری جانب آباد کاروں کے مسلح گروہوں کی جانب سے فلسطینیوں اور ان کی املاک پر منظم حملوں اور سفاکیت کا سلسلہ جاری ہے۔

Tags: ArmedClashesCivilianDefenseGazaConflictIsraeliOccupationIsraeliSoldierInjuryMiddleEastConflictPalestinianOperationsPalestinianResistanceWestBankNewsWestBankResistance
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.