• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 9 فروری 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

قابض اسرائیل کی جارحیت جاری، القدس میں شہریوں کے لیے نئی پابندیاں

بیت المقدس میں قابض اسرائیل نے مسجد اقصی کے ارد گرد فلسطینیوں کے داخلے پر پابندی اور سفر کے نئے احکامات جاری کیے ہیں۔

پیر 09-02-2026
in خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
قابض اسرائیل کی جارحیت جاری، القدس میں شہریوں کے لیے نئی پابندیاں
0
SHARES
2
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) قابض اسرائیلی حکام نے مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد اقصی سے بے دخلی کے نئے ظالمانہ احکامات جاری کرنے کا سلسلہ جاری رکھا، جن کی زد میں متعدد فلسطینی شہری آئے ہیں۔

بیت المقدس کے ذرائع کے مطابق قابض حکام نے الطور قصبہ سے تعلق رکھنے والے نوجوان احمد مرار، سلوان قصبہ کے محمد جبر العباسی، سابق اسیرِ رمزی العباسی اور نضال ابو حسین کو ایک ہفتے کے لیے مسجد اقصی سے بے دخلی کے احکامات تھما دیے ہیں، جبکہ ان احکامات کی مدت ختم ہونے پر ان میں توسیع کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

اسی تسلسل میں قابض حکام نے بیت المقدس سے تعلق رکھنے والے دو بھائیوں برکات اور محمد الزعتری کو چھے ماہ کے لیے مسجد اقصی سے بے دخل کرنے کے فیصلے سے آگاہ کیا ہے۔

دوسری جانب قابض حکام نے نامور مرابطہ خاتون ہنادی الحلوانی کو القشلہ پولیس سینٹر میں تفتیش کے لیے طلب کیا، جہاں انہیں قابض حکومت کے سربراہ بنجمن نیتن یاھو کے دستخط شدہ احکامات موصول ہوئے جن کے تحت ان کے فلسطین سے باہر سفر کرنے پر 2 مارچ تک پابندی لگا دی گئی ہے۔ اس پابندی کے لیے ہمیشہ کی طرح یہ مضحکہ خیز بہانہ تراشا گیا ہے کہ ان کا سفر قابض اسرائیل کی سکیورٹی کے لیے خطرہ ہے۔

یہ تمام اقدامات ایک ایسے وقت میں کیے جا رہے ہیں جب قابض حکام نے ماہِ رمضان کے قریب آتے ہی مسجد اقصی کے مستقل نمازیوں اور عقیدت مندوں کی پکڑ دھکڑ اور انہیں مختلف دورانیوں کے لیے قبلہ اول سے دور کرنے کی مہم تیز کر دی ہے۔ بیت المقدس کے امور کے ماہرین کا کہنا ہے کہ ان تمام ہتھکنڈوں کا اصل مقصد مسجد اقصی کو نمازیوں سے خالی کرانا ہے تاکہ فلسطینیوں کی نسل کشی اور ان کی مذہبی شناخت مٹانے کا راستہ صاف کیا جا سکے۔

Tags: AlAqsaEastJerusalemIsraeliAggressionIsraeliOccupationjerusalemOccupiedPalestinePalestinianCiviliansPalestinianRightsReligiousSiteswestbank
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.