• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 7 فروری 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

درجنوں صہیونی آبادکاروں کا صہیونی فوج کے حصار میں مسجد اقصیٰ پر دھاوا

قابض اسرائیلی فوج کی مکمل حفاظت میں صہیونی آبادکاروں نے مسجد اقصیٰ کے احاطے میں داخل ہو کر اشتعال انگیزی کی۔

بدھ 04-02-2026
in خاص خبریں, صیہونیزم
0
درجنوں صہیونی آبادکاروں کا صہیونی فوج کے حصار میں مسجد اقصیٰ پر دھاوا
0
SHARES
6
VIEWS

مقبوضہِ بیت المقدس – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) درجنوں انتہا پسند صہیونی آبادکاروں نے قابض اسرائیلی فوج کی سخت سکیورٹی میں مسجد اقصیٰ المبارک کے صحنوں پر دھاوا بول دیا۔

بیت المقدس کے مقامی ذرائع نے بتایا کہ صہیونی آبادکار باب المغاربہ (مراکشی گیٹ) کے راستے مسجد اقصیٰ میں داخل ہوئے اور اس کے صحنوں میں اشتعال انگیز گشت کرتے رہے، جبکہ قابض اسرائیل کی افواج کی بھاری نفری پورے علاقے میں تعینات رہی۔

یہ اشتعال انگیز دراندازی ایسے وقت میں کی گئی ہے جب قابض اسرائیلی حکومت مسجد اقصیٰ سے بیت المقدس کے باشندوں اور مقبوضہ علاقوں کے فلسطینیوں کو بے دخل کرنے کی پالیسی میں خطرناک اضافہ کر رہی ہے، بالخصوص ماہ رمضان المبارک کی آمد سے قبل، تاکہ اس مقدس مہینے میں مرابطین اور نمازیوں کی موجودگی کو محدود کیا جا سکے۔

اسی تناظر میں مرکز معلومات فلسطین معطی نے دستاویزی شواہد کے ساتھ بتایا ہے کہ صرف گذشتہ ماہ جنوری میں 12,136 انتہا پسند صہیونی آبادکاروں نے مسجد اقصیٰ کے صحنوں پر دھاوے بولے، جن میں قابض اسرائیل کی حکومت کے وزیر برائے قومی سلامتی ایتمار بن گویر بھی شامل تھا، جس نے 13 جنوری کو خود مسجد اقصیٰ میں دراندازی کی۔

Tags: AlAqsaMosqueHolySitesHumanRightsIsraeliOccupationIsraeliSettlersjerusalemJerusalemTensionsMiddleEastConflictpalestineReligiousViolations
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.