• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 3 فروری 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

رکاوٹوں کے باوجود 60ہزار فلسطینیوں کی مسجد اقصیٰ میںحاضری

حاضرین نے قابض فوج کی دھمکیوں اور پابندیوں کے باوجود عبادت جاری رکھی۔

ہفتہ 24-01-2026
in خاص خبریں, صیہونیزم
0
رکاوٹوں کے باوجود 60ہزار فلسطینیوں کی مسجد اقصیٰ میںحاضری
0
SHARES
37
VIEWS

مقبوضہ القدس – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) دسیوں ہزار فلسطینیوں نے قابض اسرائیل کی جانب سے عائد سخت عسکری پابندیوں کے باوجود مسجد اقصی مبارک میں نماز جمعہ ادا کی، قابض حکام نے مسجد کے دروازوں اور مقبوضہ القدس کی قدیم شہر کی گلیوں اور داخلی راستوں پر غیر معمولی سکیورٹی اقدامات نافذ کر رکھے تھے۔

القدس میں اسلامی اوقاف کے محکمے نے اندازہ لگایا ہے کہ مسجد اقصی کے صحنوں میں تقریباً 60 ہزار نمازیوں نے نماز جمعہ ادا کی اور اپنی ثابت قدمی کے ذریعے فلسطینی قوم کے دینی اور قومی تشخص کا بھرپور اظہار کیا۔

قابض اسرائیلی افواج شہر بھر میں فوجی چوکیوں سڑکوں قدیم شہر کے دروازوں اور مسجد اقصی کے داخلی راستوں پر بڑی تعداد میں تعینات رہیں جبکہ نماز جمعہ کے اختتام کے ساتھ ہی قابض افواج کے کئی اہلکاروں نے مسجد اقصی کے صحنوں میں دھاوا بھی بولا۔

دوسری جانب القدس کے عوام کی جانب سے فلسطینی عوام کو مسلسل اپیلیں کی جا رہی ہیں کہ مسجد اقصی میں رباط کو مزید مضبوط کیا جائے کیونکہ قابض اسرائیل کی جانب سے مسجد اقصی اور دیگر مقدسات کے خلاف خلاف ورزیوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جو آبادکار گروہوں کی جانب سے مسجد کو نشانہ بنانے کے لیے دھاووں میں اضافے کی کھلی دعوتوں کے ساتھ جڑا ہوا ہے۔

Tags: AlAqsaFridayPrayersHumanRightsIsraeliRestrictionsjerusalemMuslimWorldOccupiedJerusalempalestineReligiousFreedomWorshippers
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.