• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 3 فروری 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

نابلس میں صہیونی آبادکاروں کی دہشت گردی، تعمیراتی مشینری نذر آتش

صہیونی آبادکاروں نے فلسطینی املاک کو نشانہ بناتے ہوئے بلڈوزرز اور گاڑیاں جلا دیں۔

جمعرات 22-01-2026
in خاص خبریں, صیہونیزم
0
نابلس میں صہیونی آبادکاروں کی دہشت گردی، تعمیراتی مشینری نذر آتش
0
SHARES
4
VIEWS

مقبوضہ مغربی کنارہ – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) مقبوضہ مغربی کنارے میں قابض اسرائیل کے زیر سایہ سرگرم صہیونی آبادکاروں نے جنوبی نابلس کے گاؤں عوريف میں ایک اور کھلی جارحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین بلڈوزر ایک گاڑی اور بھاری مشینری کو آگ لگا دی۔

اطلاعات کے مطابق صہیونی آبادکاروں کے ایک جتھے نے جنوبی نابلس کے گاؤں عوريف پر حملہ کیا اور شمالی کان کنی کے مقامات اور کرشنگ ایریاز میں شہری عصام الصفدی کی ملکیت تین بلڈوزر ایک گاڑی اور دیگر آلات کو مکمل طور پر نذر آتش کر دیا۔ یہ کارروائی فلسطینی شہریوں کے روزگار اور معاشی ڈھانچے کو تباہ کرنے کی دانستہ کوشش قرار دی جا رہی ہے۔

اسی دوران صہیونی آبادکار اپنے مویشیوں کے ہمراہ رام اللہ کے مشرق میں واقع گاؤں المغير میں شہریوں کی زمینوں میں گھس آئے جہاں انہوں نے گھروں کے قریب چراگاہوں اور زرعی اراضی کو پامال کیا۔

یہ واقعات مغربی کنارے اور مقبوضہ القدس میں صہیونی آبادکاروں کے بڑھتے ہوئے جرائم کا حصہ ہیں جو غزہ پٹی میں قابض اسرائیلی فوج کی جانب سے دو برس تک جاری رہنے والی نسل کش جنگ کے بعد غیر معمولی حد تک شدت اختیار کر چکے ہیں۔

منگل کے روز صہیونی آبادکاروں نے مشرقی طوباس گورنری میں الیکشن کمیٹی کے عملے کے کام میں رکاوٹ ڈالی جبکہ ایک آبادکار نے رام اللہ کے شمال مشرق میں واقع گاؤں المزرعہ الشرقیہ کی زمینوں پر دھاوا بولا۔

دوسری جانب قابض دشمن کی بڑھتی ہوئی زیادتیوں کے خلاف ردعمل کے طور پر غصے سے بھرے فلسطینی نوجوانوں نے قلقیلیہ کے مشرق میں بلدہ عزون کے قریب صہیونی آبادکاروں کی گاڑیوں کو پتھراؤ کا نشانہ بنایا۔ یہ اقدام فلسطینی عوام کی جانب سے اپنی جان مال اور وقار کے دفاع کی کوششوں کا اظہار ہے۔

Tags: HumanRightsisraelMiddleEastNablusOccupationpalestinePalestineNewsSettlersSettlerViolencewestbank
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.