• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 15 جنوری 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home پاکستان

ٹرمپ کی غنڈہ گردی سے کوئی ملک محفوظ نہیں، نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان

لیاقت بلوچ نے امریکہ کی پالیسیوں اور فلسطین کے موجودہ حالات پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

منگل 13-01-2026
in پاکستان, خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں
0
ٹرمپ کی غنڈہ گردی سے کوئی ملک محفوظ نہیں، نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان
0
SHARES
22
VIEWS

لاہور (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) ملی یکجہتی کونسل پاکستان کا اجلاس منصورہ میں سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں پیر سید محمد صفدر شاہ گیلانی، نذیر احمد جنجوعہ، سید عبد الوحید شاہ، سید لطیف الرحمن شاہ، مولانا نعیم بادشاہ، فرحان شوکت ہنجرا نے شرکت کی، جبکہ سید ضیا اللہ شاہ بخاری، حافظ عبد الغفار روپڑی، سید اسد عباس نقوی، سید اسامہ شاہ بخاری اور مولانا عبد الوحید روپڑی نے زوم کے ذریعے اجلاس میں حصہ لیا۔

لیاقت بلوچ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا جارحانہ اور بدمعاشانہ رویہ پہلے امت مسلمہ کے لیے خطرہ تھا، لیکن اب دیگر آزاد ممالک بھی اس کی زد میں آ گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کی غنڈہ گردی سے کوئی ملک محفوظ نہیں رہا اور امریکہ آزاد و خودمختار ممالک کے لیے ایک بڑا خطرہ بن چکا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران میں رجیم چینج امریکی اور اسرائیلی ہدف ہے اور فلسطین کی صورتحال دن بدن مزید خراب ہوتی جا رہی ہے۔

لیاقت بلوچ نے اعلان کیا کہ ملی یکجہتی کونسل کا آئندہ اجلاس 14 جنوری کو اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کونسل کا بنیادی مقصد امت مسلمہ میں اتحاد، اخوت اور بھائی چارے کو فروغ دینا ہے۔

Tags: Global_SecurityInternational_RelationsLiaqut_BalochMiddle_EastPolitical_CriticismSovereign_NationstrumpUS_PoliciesUSAWorld_Politics
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.