• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 16 جنوری 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home پاکستان

محمد اسحاق ڈار کا صومالیہ کی خودمختاری اور علاقائی استحکام پر زور

ڈار نے واضح کیا کہ پاکستان علاقائی سالمیت اور امن کے لیے ہر ممکن کردار ادا کرتا رہے گا۔

اتوار 11-01-2026
in پاکستان, خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں
0
محمد اسحاق ڈار کا صومالیہ کی خودمختاری اور علاقائی استحکام پر زور
0
SHARES
13
VIEWS

جدہ (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے اسرائیل کے نام نہاد ’صومالی لینڈ‘ کو تسلیم کرنے کے اقدام کو غیر قانونی اور بین الاقوامی قوانین کے منافی قرار دیتے ہوئے صومالیہ کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے لیے پاکستان کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔

اتوار کو وزارت خارجہ سے جاری بیان کے مطابق، انہوں نے او آئی سی کونسل آف وزرائے خارجہ کے 22ویں غیر معمولی اجلاس سے خطاب میں کہا کہ یہ اقدام ایک خطرناک نظیر قائم کرتا ہے جس کے افریقہ اور عالمی سطح پر امن و سلامتی پر سنگین اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

نائب وزیرِ اعظم نے فلسطینی کاز کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان 1967ء سے قبل کی سرحدوں پر مبنی، آزاد، متصل اور خودمختار فلسطین کے قیام کی حمایت جاری رکھے گا، جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو۔

انہوں نے او آئی سی پر زور دیا کہ وہ جموں و کشمیر کے معاملے میں اپنی کوششوں کو تیز کرے اور کشمیری عوام کے حقِ خود ارادیت کو اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور ان کی جائز امنگوں کے مطابق یقینی بنانے کے لیے عملی اقدامات کرے۔

Tags: AfricaDiplomacyForeignPolicyGlobalNewsGlobalRelationsInternationalSupportIsaqDarMiddleEastConflictPakistanPakistanDiplomacyPeaceSupportPoliticalStatementRegionalStabilitySomaliaSovereignty
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.