• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 16 جنوری 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

جنوبی لبنان میں اسرائیلی ڈرون حملہ، ایک شہری شہید

قابض اسرائیل کی فضائی کارروائی نے شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔

جمعہ 09-01-2026
in خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں
0
جنوبی لبنان میں اسرائیلی ڈرون حملہ، ایک شہری شہید
0
SHARES
26
VIEWS

بیروت – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) جنوبی لبنان میں قابض اسرائیل کے ایک ڈرون حملے کے نتیجے میں ایک شخص شہید ہو گیا۔ یہ حملہ صیدا قضا میں بلدہ زیتا اور بلدہ بنعفول کے درمیان واقع سڑک پر ایک گاڑی کو نشانہ بنا کر کیا گیا۔

قابض اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کی فوج نے جنوبی لبنان کے علاقے زیتا میں حزب اللہ کے ایک رکن کو نشانہ بنایا۔ تاہم قابض فوج کی جانب سے نہ تو ہدف بنائے گئے شخص کی شناخت کے بارے میں کوئی تفصیل فراہم کی گئی اور نہ ہی حملے کے نتائج سے متعلق کوئی واضح معلومات دی گئیں۔

یہ پیش رفت جنوبی لبنان میں قابض اسرائیل کی جانب سے جاری حملوں کے تسلسل کا حصہ ہے جہاں قابض ریاست بار بار یہ بیانیہ دہراتی رہی ہے کہ وہ حزب اللہ سے وابستہ افراد اور عسکری ڈھانچوں کو نشانہ بنا رہی ہے۔ قابض اسرائیل ان حملوں کو حزب اللہ کی مبینہ عسکری صلاحیتوں کی بحالی روکنے کی کوشش قرار دیتا ہے۔

قابض اسرائیلی فوج نومبر سنہ 2024ء سے حزب اللہ کے ساتھ طے پانے والے سیز فائر کی مسلسل خلاف ورزی کر رہی ہے اور جنوبی لبنان میں تقریباً روزانہ کی بنیاد پر فضائی حملے کر رہی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ قابض اسرائیل اب بھی جنوبی لبنان کی پانچ تلال پر قابض ہے جن پر اس نے گذشتہ جنگ کے دوران قبضہ کیا تھا جبکہ کئی دیگر لبنانی علاقے بھی دہائیوں سے اس کے قبضے میں ہیں۔

سیز فائر کے معاہدے نے لبنان پر قابض اسرائیل کی اس جارحیت کا خاتمہ کیا جو اکتوبر سنہ 2023ء میں شروع ہوئی تھی اور بعد ازاں ستمبر سنہ 2024ء میں ایک ہمہ گیر جنگ میں تبدیل ہو گئی۔ اس جنگ کے نتیجے میں چار ہزار سے زائد افراد شہید ہوئے اور تقریباً سترہ ہزار افراد زخمی ہوئے۔

Tags: #WarCrimesArmedConflictCivilianCasualtiesConflictZoneDroneAttackGlobalNewsHumanRightsIsraeliAggressionIsraeliAirstrikeLebaneseCiviliansMiddleEastConflictOccupationForcesPoliticalAbuseRegionalTensionsSouthernLebanon
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.