• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 21 مارچ 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

جنوبی شام کے گاؤں میں قابض اسرائیلی فوج کی دراندازی

قابض فوج نے گاؤں میں غیر قانونی کارروائی کرتے ہوئے خوف و ہراس پھیلایا۔

منگل 06-01-2026
in خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں
0
جنوبی شام کے گاؤں میں قابض اسرائیلی فوج کی دراندازی
0
SHARES
24
VIEWS

(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) قابض اسرائیلی فوج کی 12 فوجی گاڑیوں نے جنوبی شام میں قنیطرہ کے دیہی علاقے کے گاؤں صیدا الجولان میں دراندازی کی۔ یہ اقدام شام کے جنوب مغربی صوبوں میں قابض اسرائیل کی تازہ ترین فوجی پیش قدمی کے طور پر سامنے آیا ہے۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ قابض اسرائیلی فوجی دستے نے گاؤں کے گرد و نواح میں بھاری نفری تعینات کی اور بلدہ کے مغربی داخلی راستے پر ایک چیک پوسٹ قائم کی جبکہ ایک گھر کی تلاشی لینے کے بعد واپس قابض علاقوں کی جانب پسپا ہو گئے۔

اس سے قبل گذشتہ جمعہ کی شام قابض اسرائیلی فوج کی بھاری نفری نے درعا گورنری کے مغرب میں وادی الیرموک کے علاقے میں ایک متروک فوجی مقام کی سمت دراندازی کی تھی۔

آٹھ دسمبر سنہ 2024ء سے قابض اسرائیل جنوبی شام میں مسلسل عسکری مداخلت کر رہا ہے چاہے وہ زمین پر قبضے کی صورت ہو یا فوجی دراندازیوں کی شکل میں۔ معزول بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کے فوراً بعد قابض اسرائیل نے بفر زون اور جبل الشیخ پر قبضہ جما لیا تھا۔

قنیطرہ گورنری کے ڈائریکٹر اطلاعات محمد السعید نے گذشتہ برس کے اختتام پر الجزیرہ نیٹ کو بتایا تھا کہ قنیطرہ کی سرحدی دیہات درعا کے مغربی دیہی علاقوں اور دمشق کے مضافات میں اسد حکومت کے خاتمے کے بعد سے اب تک 1500 سے زائد قابض اسرائیلی دراندازیاں ہو چکی ہیں جن کے دوران 30 سے زائد افراد کو گرفتار کیا گیا جبکہ ان میں سے بعض افراد اب بھی اسد حکومت کے خاتمے سے پہلے سے قید میں ہیں۔

پیر کے روز ایک شامی سرکاری ذریعے نے انکشاف کیا کہ امریکہ کی ثالثی میں قابض اسرائیل کے ساتھ مذاکرات کے ایک نئے دور کا آغاز ہوا ہے جس کا محور سنہ 1974ء کے فض اشتباک معاہدے کو دوبارہ فعال بنانا ہے۔

ذریعے نے مزید بتایا کہ یہ مذاکرات بنیادی طور پر سنہ 1974ء کے فض اشتباک معاہدے کی بحالی پر مرکوز ہیں تاکہ قابض اسرائیلی افواج آٹھ دسمبر سنہ 2024ء سے پہلے کی حد بندیوں تک واپس جائیں۔ یہ سب ایک ایسے متوازن سکیورٹی معاہدے کے تحت کیا جانا ہے جو شامی خودمختاری کو ہر صورت مقدم رکھے اور شامی داخلی امور میں کسی بھی قسم کی مداخلت کو روکے۔

Tags: IsraeliAggressionIsraeliForcesMiddleEastConflictMilitaryIncursionSouthernSyriaSyrianVillage
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.