• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 16 جنوری 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

جنوبی لبنان میں قابض اسرائیل کی جارحیت، شہری گاڑی اور زرعی تنصیبات تباہ

قابض اسرائیلی حملوں میں ایک شہری گاڑی تباہ جبکہ کھیتوں اور زرعی ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچا۔

منگل 06-01-2026
in خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں
0
جنوبی لبنان میں قابض اسرائیل کی جارحیت، شہری گاڑی اور زرعی تنصیبات تباہ
0
SHARES
1
VIEWS

بیروت – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) قابض اسرائیلی جنگی طیاروں نے جنوبی لبنان کے بلدہ بریقا میں ایک گاڑی کو نشانہ بنا کر تباہ کر دیا، جبکہ لبنانی ذرائع نے صبح کے وقت جنوبی لبنان کے شہر الخیام میں زور دار دھماکے کی آواز سنی، جو بعد میں ایک گھر کے اطراف پر کیے گئے حملے کا نتیجہ ثابت ہوئی۔

ذرائع کے مطابق قابض اسرائیلی فضائیہ کے کواڈ کوپٹر طرز کے ڈرون نے شہر الخیام میں ایک زرعی فارم پر بم گرائے، جس کے نتیجے میں ایک گھر کے قریب واقع مرغیوں کا فارم مکمل طور پر تباہ ہو گیا، یہ کارروائی دھماکہ خیز مواد پھینک کر کی گئی۔

اسی دوران مغربی بقاع کے فضائی علاقے میں قابض اسرائیل کے ڈرون طیاروں کی کم بلندی پر شدید پرواز ریکارڈ کی گئی، جس کے باعث پورے علاقے میں خوف اور بے چینی کی کیفیت پائی جاتی ہے۔

قابض اسرائیل کی فوج نے پیر کی صبح اعلان کیا کہ اس نے اتوار کے روز جنوبی لبنان کے بلدہ الجمیجمہ کے قریب ایک فضائی حملے میں حزب اللہ کے دو ارکان کو شہید کیا ہے۔

فوجی بیان میں دعویٰ کیا گیا کہ یہ دونوں افراد حزب اللہ سے وابستہ عسکری ڈھانچوں کی بحالی کی کوششوں میں مصروف تھے۔

اتوار کے روز جنوبی لبنان میں قابض اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں دو افراد شہید ہو گئے، جبکہ قابض فوج نے یہ اعلان بھی کیا کہ اس نے جنوبی علاقے میں حزب اللہ کے ایک رکن کو نشانہ بنایا، یہ سب کچھ سیز فائر معاہدے کے نفاذ کے باوجود جاری خلاف ورزیوں کے سلسلے کا حصہ ہے۔

لبنان کی وزارت صحت نے ایک بیان میں تصدیق کی کہ دو افراد اس وقت شہید ہوئے جب قابض اسرائیل کے ایک ڈرون نے بنت جبیل ضلع میں بلدہ خربہ سلم اور الجمیجمہ کو ملانے والی سڑک پر ایک گاڑی کو نشانہ بنایا۔

سیز فائر معاہدے کا مقصد لبنان پر قابض اسرائیلی جارحیت کا خاتمہ تھا، اکتوبر 2023ء میں شروع ہوئی اور سنہ ستمبر 2024ء میں ایک ہمہ گیر جنگ کی شکل اختیار کر گئی، اس جارحیت کے نتیجے میں چار ہزار سے زائد افراد شہید اور سترہ ہزار سے زیادہ زخمی ہوئے۔

لبنان میں اقوام متحدہ کی عبوری فورس یونيفيل کی رپورٹس کے مطابق قابض اسرائیل نے نومبر 2024ء کے اواخر میں معاہدے کے نفاذ کے بعد اب تک دس ہزار سے زائد خلاف ورزیاں کیں، جن کے باعث سیکڑوں لبنانی شہری شہید اور زخمی ہوئے جبکہ وسیع پیمانے پر مادی تباہی بھی ہوئی۔

اس کے باوجود قابض اسرائیل سیز فائر معاہدے کی کھلم کھلا خلاف ورزی کرتے ہوئے جنوبی لبنان کی پانچ پہاڑیوں پر اپنا قبضہ برقرار رکھے ہوئے ہے، جن پر اس نے گذشتہ جنگ کے دوران کنٹرول حاصل کیا تھا، اس کے علاوہ لبنان کے وہ دیگر علاقے بھی اب تک قابض اسرائیل کے زیر قبضہ ہیں جو دہائیوں سے اس کے تسلط میں ہیں۔

Tags: AgriculturalDamageCivilianPropertyIsraeliAggressionLebaneseCiviliansSouthLebanon
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.