• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home Uncategorized

دنیا کو اسرائیل کے بارے میں احمدی نژاد کی حق گوئی گوارا نہیں: حسن نصراللہ

جمعرات 14-10-2010
in Uncategorized
0
0
SHARES
0
VIEWS

palestine_foundation_pakistan_seyyed-hassan-nasrallah-hezbollah-secretary-general23

لبنان میں اسرائیل مخالف شیعہ تنظیم حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل شیخ حسن نصراللہ نے کہا ہے کہ تہران کا مشرق وسطیٰ میں پروگرام فلسطینی قوم اور عرب ممالک کی سوچ کے مطابق ہے. دنیا عرب ممالک کو ایران سے بلاجوازخوف زدہ کررہی ہے.
غیرملکی خبررساں ایجنسیوں کے مطابق حزب اللہ کے سربراہ نے ان خیالات کا اظہار ایرانی صدر محمود احمدی نژاد کی بیروت آمد پر ان کے استقبال کےلیے منعقدہ ایک جلسے سے اپنے ایک ریکارڈ پیغام میں کیا.
حسن نصراللہ نے کہا کہ ایران کا مشرق وسطیٰ منصوبہ خطے کے عوام کے خلاف نہیں بلکہ ان کے حق میں ہے. ان کے بہ قول” خطے میں فساد اور بدامنی کے خاتمے کی ضمانت صرف ایران ہی فراہم کر سکتا ہے، کیونکہ اس کا مشرق وسطیٰ میں وہی پروگرام ہے جو خطے کی دیگر اقوام بالخصوص عربوں اور فلسطینیوں کا ہے”.شیخ حسن نصراللہ نے ایران کی اسلامی حکومت کوعالم اسلام کے لیے ایک نعمت قرار دیا. مسلمانوں کو مُخاطب کرتے ہوئے حسن نصراللہ کا کہنا تھا کہ "اسلامی جمہوریہ ایران خُدا کی بہت بڑی نعمت اور موجودہ دور میں غنیمت ہے، اس سے ضائع ہونے سے بچائیں اور اس اسلامی ریاست سے استفادہ کریں”.
شیخ حسن نصراللہ کا کہنا تھا کہ دنیا اور مشرق وسطیٰ کے بعض ممالک عربوں کو ایران سے خوف زدہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، حالانکہ ایران عربوں کے لیے خوف نہیں بلکہ اطمینان کا باعث ہے. ایران عربوں اور فلسطینیوں کے لیے وہی کچھ چاہتا ہے جو وہ خود اپنے لیے پسند کرتےہیں.
حزب اللہ لیڈر کا کہنا تھا کہ دنیا کی جانب سے ایرانی صدر محموداحمدی نژاد کے خلاف جاری مہم ان کی حق گوئی کا ردعمل ہے. صدر نژاد جب اسرائیل کے زوال کی بات کرتے ہیں تو سچ کہتے ہیں لیکن دنیا کو سچ برداشت نہیں.
دوسری جانب بیروت میں ایرانی صدر نے اپنے لبنانی ہم منصب میشل سلیمان سے ملاقات کے بعد ایک مشترکہ نیوز کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ وہ فلسطینی اور لبنانی عوام کے حقوق کی جنگ لڑتے رہیں گے.ایرانی صدر نے اسرائیل کی طرف سے لبنانی حدود کی خلاف ورزیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کو فلسطینی اور لبنانی علاقوں پر تسلط ختم کردینا چاہیے.

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.