کوئٹہ – روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ
جمیعت علما اسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی امیر مولانا عبدالقادرلونی مولانا حبیب اللہ راشدی عبدالرحیم صبا مولانا قائم شاہ قبائلی رہنما حاجی حاکم مردانزئی مہتم قاری عطااللہ عصمت اللہ منعم جامعہ نعمانیہ کے زیراہتمام دستارفضیلت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین میں امن فورس کی تعیناتی اسرائیلی فوج کی تسلیم، حماس کو غیر مسلح کرنے کا منصوبہ ہے۔
پاکستان غزہ امن فورس کی حصہ بننے سےاسرائیل اور امریکہ کی مفادات کا تحفظ نہ کرے۔ صیہونی ریاست کی درندگیت اور وحشیت کی وقت اسلامی ممالک کیوں سہارا نہ بنے۔ امریکی سرپرستی میں امن فورس فلسطین کے حق خود ارادیت کو چھینا جارہا ہےامریکی سرپرستی میں غزہ میں اسلامی ملکوں کی فوج تعینات کرنے سے حماس کو غیر مسلح کرنے کی کوشش ہے انہوں نے کہا کہ فلسطین پرایک عالمی سازش کے تحت دنیا بھر سے اسلام دشمن شیطانی طاقتوں کو جمع کر کے ناقابل تسلیم ریاست اسرایئل کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے امریکہ نے جنگ بندی پر بار بار قرارداد کو ویٹو کرکے آج کس ہمدردی کی بنیاد پر امن فورس کو تعینات کررہے ہیں۔