• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 1 جنوری 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

مغربی ممالک کا مغربی کنارے میں یہودی آبادکاری فوری روکنے کا مطالبہ

14 مغربی ممالک نے قابض اسرائیل کو سخت انتباہ جاری کرتے ہوئے مغربی کنارے میں یہودی آبادکاری فوری روکنے کا مطالبہ کیا ہے

جمعرات 25-12-2025
in خاص خبریں, عالمی خبریں, فلسطین
0
مغربی ممالک کا مغربی کنارے میں یہودی آبادکاری فوری روکنے کا مطالبہ
0
SHARES
7
VIEWS

روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ

چودہ مغربی ممالک نے بدھ کے روز قابض اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مغربی کنارے میں یہودی آبادکاری کے پھیلاؤ کو فوری طور پر روکے۔ ان ممالک نے خبردار کیا کہ آبادکاری کی مسلسل توسیع سیاسی حل کے امکانات کو شدید نقصان پہنچا رہی ہے اور بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

ایک مشترکہ بیان میں برطانیہ، فرانس ،جرمنی، بیلجیم اور کینیڈا سمیت متعدد مغربی ممالک نے قابض اسرائیل کی کابینہ کی جانب سے مغربی کنارے میں 19 نئی یہودی بستیوں کے قیام کی منظوری کی سخت مذمت کی اور اسے نہایت خطرناک اشتعال انگیزی قرار دیا۔

بیان میں قابض اسرائیل پر زور دیا گیا کہ وہ آبادکاری کے منصوبوں کے فیصلے سے فوری طور پر دستبردار ہو اور مغربی کنارے میں یہودی آبادکاری کی سرگرمیوں کو وسعت دینے کا سلسلہ بند کرے۔ بیان میں واضح کیا گیا کہ یہودی آبادکاری بین الاقوامی قانون سے متصادم ہے اور دو ریاستی حل کی بنیاد پر کسی سیاسی تصفیے تک پہنچنے کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔

قابل ذکر ہے کہ قابض اسرائیل کی حکومت نے گذشتہ اتوار کو 19 نئے آبادکاری منصوبوں کی منظوری دی تھی۔ یہ منظوری قابض حکومت کے وزیر خزانہ بزلئیل سموٹریچ اور وزیر جنگ یسرائیل کاٹز کی پہل پر دی گئی۔

دوسری جانب قابض اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے بدھ کے روز انکشاف کیا ہے کہ سموٹریچ کے دفتر میں مزید آبادکاری منصوبوں کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔ ان منصوبوں میں مغربی کنارے کے شمال میں جنین شہر کے نزدیک اور نابلس شہر کے جنوبی دیہی علاقوں میں نئی یہودی آبادکاری یونٹس کے قیام کی تیاریاں شامل ہیں۔

یہ تمام اقدامات قابض اسرائیل کی اس منظم پالیسی کا حصہ ہیں جس کا مقصد فلسطینی زمینوں پر قبضہ مضبوط کرنا فلسطینی عوام کو ان کی سرزمین سے بے دخل کرنا اور مغربی کنارے میں زمینی حقائق کو طاقت کے ذریعے مسلط کرنا ہے۔

Tags: Gaza ConflictInternational PressureisraelJewish SettlementsOccupied PalestinePalestine NewsPalestinian RightsPalestinian TerritoriesWest BankWestern Countries
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.