• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 1 جنوری 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

بیلجیم نے غزہ میں نسل کشی کے خلاف جنوبی افریقہ کی درخواست میں شمولیت کا اعلان کر دیا

بیلجیم نے اعلان کیا کہ وہ غزہ میں جاری اسرائیلی نسل کشی کے خلاف جنوبی افریقہ کی درخواست میں شامل ہو رہا ہے

بدھ 24-12-2025
in خاص خبریں, عالمی خبریں, فلسطین
0
بیلجیم نے غزہ میں نسل کشی کے خلاف جنوبی افریقہ کی درخواست میں شمولیت کا اعلان کر دیا
0
SHARES
103
VIEWS

روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ

بیلجیم نے بین الاقوامی عدالت انصاف میں ایک باضابطہ درخواست جمع کراتے ہوئے غزہ میں فلسطینی عوام کے خلاف نسل کشی کے جرم پر قابض اسرائیل کو کٹہرے میں لانے کے لیے جنوبی افریقہ کی دائر کردہ درخواست میں شامل ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔

بین الاقوامی عدالت انصاف اقوام متحدہ کا اعلیٰ ترین عدالتی ادارہ ہے۔ عدالت نے کل منگل کو جاری بیان میں بتایا کہ بیلجیم نے عدالت کے آئین کی شق 63 کے تحت اس مقدمے میں باضابطہ طور پر شمولیت کا اعلان جمع کرایا ہے۔

بیلجیم نے اپنی درخواست میں واضح کیا کہ اس کی مداخلت نسل کشی کے جرم کی روک تھام اور اس کی سزا سے متعلق کنونشن کی شق اوّل سے شق ششم تک پر مرکوز ہے۔ عدالت کے مطابق اس مقدمے کی سماعت نیدرلینڈز کے شہر دی ہیگ میں واقع عدالت کے صدر دفتر میں ہو رہی ہے۔

بیلجیم جو پہلے ہی ریاست فلسطین کو تسلیم کر چکا ہے اور قابض اسرائیل کے بعض عہدیداروں پر پابندیاں عائد کر چکا ہے اس مقدمے میں بالخصوص شق دوم کو غیر معمولی اہمیت دے رہا ہے۔ اس شق کے تحت نسل کشی ثابت کرنے کے لیے درکار مخصوص نیت کی تشریح پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔

عدالت نے اپنے داخلی ضابطے کی شق 83 کے مطابق جنوبی افریقہ اور قابض اسرائیل دونوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ بیلجیم کی مداخلت سے متعلق تحریری مشاہدات جمع کرائیں۔

قابض اسرائیل نے امریکہ کی مکمل اور غیر مشروط حمایت کے ساتھ 7 اکتوبر سنہ 2023ء کو غزہ پر نسل کشی پر مبنی جنگ مسلط کی جس کے نتیجے میں 71 ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور 171 ہزار زخمی ہوئے جبکہ غزہ کے تقریباً 70 فیصد بنیادی ڈھانچے کو مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا۔ یہ جارحیت فلسطینی عوام کے وجود مٹانے کی ایک کھلی کوشش اور انسانیت کے خلاف سنگین جرم کے مترادف ہے۔

Tags: BelgiumGaza ConflictGaza GenocideHumanitarian CrisisInternational SupportMiddle East PoliticsOccupied PalestinePalestine NewsPalestinian RightsSouth Africa
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.