• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 22 دسمبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

نئی بستی کی تعمیر پر حماس کی شدید تنقید، عالمی قوانین پامال

حماس نے بیت المقدس میں نئی یہودی بستی کے منصوبے کو عالمی قوانین کے ساتھ مذاق قرار دیا اور شدید تنقید کی

ہفتہ 20-12-2025
in حماس, خاص خبریں, صیہونیزم
0
نئی بستی کی تعمیر پر حماس کی شدید تنقید، عالمی قوانین پامال
0
SHARES
4
VIEWS

روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ

اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” نے کہا ہے کہ قابض اسرائیل کے وزیر خزانہ بزلئیل سموٹریچ کی منظوری سے القدس گورنری کے مشرق میں نئی یہودی بستی قائم کرنے کا منصوبہ، جس میں ہزاروں رہائشی یونٹس شامل ہیں نہ صرف بستیوں کی توسیع اور علاقے کے الحاق کے منصوبے میں سنگین اضافہ ہے بلکہ قابض اسرائیل کی بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیوں کے طویل ریکارڈ میں ایک اور نیا جرم بھی شامل کرتا ہے۔

حماس نے پریس کو جاری بیان میں کہا کہ یہ منصوبہ ایک منظم پالیسی کا حصہ ہے جس کا مقصد بیت المقدس کو یہودیا، اسے فلسطینی ماحول سے الگ کرنا اور اس کی شناخت و ثقافت کو تبدیل کرنا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ یہ اقدام فلسطینی عوام، ان کی زمین اور مقدسات پر کھلم کھلا حملہ اور عالمی برادری کی بار بار کی انتباہات کو نظر انداز کرنے کے مترادف ہے۔

حماس نے کہا کہ یہودی بستیوں کی تعمیر اور پھیلاؤ، کشیدگی اور عدم استحکام کے لیے ایندھن فراہم کرتا ہے اور قابض حکومت ان کالونیئل ساز اقدامات کے زمینی اثرات کی مکمل ذمہ دارہے۔

حماس نے عالمی برادری، اقوام متحدہ اور اس کے قانونی و حقوقی اداروں پر زور دیا کہ وہ اپنی ذمہ داریاں پوری کریں، فوری طور پر توسیع پسندانہ منصوبوں کو روکے اور قابض اسرائیل کے خلاف مؤثر اقدامات نافذ کریں۔ اس کے ساتھ ہی فلسطینی عوام کو اپنی صمود، یکجہتی اور مزاحمت کو مضبوط کرنے کا پیغام بھی دیا تاکہ یہودی بستیوں کے قیام کو روکا جائے اور فلسطینیوں کی بیخ کنی کی سازشوں کا مقابلہ کیا جا سکے۔

Tags: ConflictNewsGlobalPoliticsHamasHumanRightsInternationalLawIsraeliSettlementsjerusalemMiddleEastOccupiedPalestinepalestine
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.