• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
اتوار 21 دسمبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

اریحا کے قریب صہیونی آبادکاروں کا فلسطینی خاندان پر قاتلانہ حملہ، 5 زخمی

اریحا کے قریب صہیونی آبادکاروں نے ایک فلسطینی خاندان پر فائرنگ کی، پانچ افراد زخمی ہوئے اور شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔

منگل 16-12-2025
in خاص خبریں, صیہونیزم
0
اریحا کے قریب صہیونی آبادکاروں کا فلسطینی خاندان پر قاتلانہ حملہ، 5 زخمی
0
SHARES
25
VIEWS

روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ

اریحا کے قریب واقع بلدہ العوجا میں صہیونی آبادکاروں نے رات گئے ایک نہتے فلسطینی خاندان پر سفاکانہ حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد زخمی ہو گئے۔ یہ حملہ اس منظم صہیونی جارحیت کا تسلسل ہے جس کا مقصد فلسطینیوں کو خوف زدہ کرنا اور انہیں اپنی سرزمین سے بے دخل کرنا ہے۔

فلسطینی ریڈ کراس نے بتایا کہ اس کے طبی عملے نے ایک باپ ایک ماں اور تین کم سن بچیوں پر مشتمل خاندان کے پانچ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ یہ تمام افراد صہیونی آبادکاروں کے حملے میں زخمی ہوئے تھے۔ بعد ازاں زخمیوں کو علاج کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت مختلف درجے کی بتائی گئی ہے۔

اسی دوران قابض اسرائیلی افواج نے فجر کے وقت اریحا شہر کے وسط میں شارع عمان پر دھاوا بولا جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

مقامی ذرائع کے مطابق صہیونی آبادکاروں نے شمالی اریحا میں واقع بدوی آبادی شلال العوجا کے اندر ایک نئی غیر قانونی آبادکاری چوکی قائم کی ہے۔ یہ اقدام اس وسیع تر صہیونی منصوبے کا حصہ ہے جس کے تحت بدوی فلسطینی آبادیوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ آبادکاروں نے ایک متروک مکان کے ملبے پر ابتدائی ڈھانچے کھڑے کیے اور بعد ازاں لوہے کے برکس اور دیگر تعمیرات قائم کر کے علاقے میں اپنے ناجائز وجود کو مضبوط کرنے کی کوشش کی۔ اس نئی چوکی کے قیام کے بعد شلال العوجا اور اس کے گرد و نواح میں قائم صہیونی چوکیوں کی تعداد بڑھ کر چار ہو گئی ہے۔

شلال العوجا کا بدوی تجمع کئی برسوں سے صہیونی آبادکاروں کے منظم حملوں کی زد میں ہے۔ ان حملوں میں چراگاہوں اور زرعی زمینوں پر بتدریج قبضہ اور مقامی آبادی کو ان تک رسائی سے روکنا شامل ہے جس سے مویشی پالنے پر انحصار کرنے والے فلسطینیوں کا ذریعہ معاش تباہ ہو رہا ہے۔

علاقے کے باشندے چرواہوں کی مسلسل ہراسانی چراگاہوں سے زبردستی بے دخلی اور رہائشی و زرعی تنصیبات کی مسماری کا بھی سامنا کر رہے ہیں۔ یہ تمام کارروائیاں نام نہاد اجازت ناموں کی آڑ میں کی جا رہی ہیں حالانکہ یہ علاقہ زون سی میں واقع ہے جو مکمل طور پر قابض اسرائیل کے کنٹرول میں ہے۔

علاوہ ازیں آبادکاروں کی جانب سے آبادی اور مویشیوں پر حملے راستوں کی بندش اور پانی سمیت بنیادی سہولیات تک رسائی محدود کرنے کی کوششیں بھی جاری ہیں تاکہ فلسطینیوں کے صمود کو توڑا جا سکے۔

مقامی فلسطینیوں نے خبردار کیا ہے کہ العوجا اور شمالی اریحا میں صہیونی آبادکاری چوکیوں کا پھیلاؤ علاقے کی جغرافیائی اور آبادیاتی شناخت کو تبدیل کرنے کی سنگین کوشش ہے جس کا مقصد گہرے تاریخی رشتے رکھنے والے بدوی فلسطینی وجود کو مٹانا ہے۔

Tags: Free PalestineGaza under attackHuman rights violationIsraeli aggressionWar crimes in Gazaاسرائیلی قبضہعالمی یکجہتیغزہ میں نسل کشیفلسطینی مزاحمتمسجد اقصیٰ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.