گولڈ سٹون رپورٹ کے حوالے سے سخت موقف اپنانے پر فلسطینی اتھارٹی کے مصر میں تعینات سفیر نبیل عمرو اور فتح کے درمیان تعلقات انتہائی کشیدہ ہوگئے- فتح نے قاہرہ میں عمرو نبیل کی الوداعی تقریب کا بائیکاٹ کیا- قبل ازیں فلسطینی صدر محمود عباس نے نبیل عمرو کے سیکورٹی گارڈ واپس لے لیے تھے – فتح نے ذرائع ابلاغ پر دباؤ ڈالا کہ وہ نبیل عمرو کی الوداعی تقریب کی کوریج نہ دے- مصر میں فتح کی طرف سے بیان جاری کیا گیا ہے کہ فتح ایسے شخص کی تقریب میں شرکت نہیں کرسکتی جس نے اپنے آپ کو جماعت سے علیحدہ کرلیا ہو- واضح رہے کہ نبیل عمرو نے عالمی انسانی حقوق کمیشن میں فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے غزہ جنگ کے متعلق گولڈ سٹون رپورٹ پر بحث روکے جانے پر شدید تنقید کی – انہوں نے کہا تھا کہ اس واقعہ کے ذمہ دارفلسطینی صدر محمود عباس ہیں –