• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 11 دسمبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

مغربی کنارے میں اراضی کی صیہیونی لوٹ مار بڑھ گئی

حماس نے مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینی اراضی کی صیہیونی لوٹ مار میں اضافے پر شدید انتباہ جاری کیا۔

جمعرات 11-12-2025
in حماس, خاص خبریں, صیہونیزم
0
مغربی کنارے میں اراضی کی صیہیونی لوٹ مار بڑھ گئی
0
SHARES
0
VIEWS

روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ

اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” نے کہا ہے کہ قابض اسرائیلی حکومت کے نام نہاد سپریم پلاننگ اینڈ بلڈنگ کونسل کی جانب سے 764 نئے استعماری یونٹوں کی منظوری ایک نئے جارحانہ منصوبے اور قبضے کو وسعت دینے کی سازش میں پیش رفت ہے جو وسیع تر توسیعی منصوبے کے تحت فلسطینی زمینوں کی لوٹ مار اور پورے مغربی کنارے پر مکمل تسلط مسلط کرنے کی کوشش ہے۔

بدھ کو قابض اسرائیل کے وزیر خزانہ بزلئیل سموٹریچ نے اعلان کیا کہ حکومت نے مقبوضہ مغربی کنارے کی تین آبادکاریوں میں 764 نئے استعماری رہائشی یونٹوں کی تعمیر کی آخری منظوری دے دی ہے۔

سموٹریچ جو فلسطینی ریاست کے قیام کے شدید مخالف کے طور پر جانے جاتے ہیں نے دعویٰ کیا کہ سنہ 2022 ءمیں منصب سنبھالنے کے بعد سے سپریم پلاننگ کونسل 51 ہزار سے زائد یونٹوں کی منظوری دے چکی ہے۔ اس اقدام کو انہوں نے آبادکاری کو مضبوط بنانے اور سکیورٹی و معاشی نمو کو یقینی بنانے کی اپنی اسٹریٹجک پالیسی کا حصہ قرار دیا۔

بدھ کو جاری اپنے بیان میں حماس نے اس فیصلے کو نہایت خطرناک جارحیت اور بین الاقوامی قانون و سلامتی کونسل کی قراردادوں کے لیے کھلا چیلنج قرار دیا۔ حماس نے کہا کہ یہ اقدام عملی طور پر قابض اسرائیل کی زبردستی انضمام کی پالیسی اور فلسطینی اراضی پر منظم قبضے کے تسلسل کا حصہ ہے جو جبری ہجرت اور آبادی کے اصل باسیوں کو اکھاڑ پھینکنے کے منصوبے کو آگے بڑھاتا ہے۔

حماس نے فلسطینی شہریوں خصوصاً کسانوں پر بڑھتے ہوئے استعماری حملوں کے تباہ کن اثرات سے خبردار کیا۔ ان کسانوں کو روز بروز زیادہ تعاقب پابندیوں کا سامنا ہے۔ حماس نے واضح کیا کہ فلسطینی عوام اپنی زمین اور حقوق سے کبھی دستبردار نہیں ہوں گے اور نہ ہی قبضے کی پالیسیوں کے آگے جھکیں گے۔

حماس نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی قانونی اور اخلاقی ذمہ داریاں پوری کرے اور استعماری منصوبوں کو روکنے کے لیے عملی اقدامات اٹھائے۔ حماس نے زور دیا کہ یہ اقدامات مغربی کنارے کی باقی ماندہ زمین کو بھی خطرے میں ڈال رہے ہیں اور فلسطینی عوام کی زمین مقدسات اور حقوق پر منظم حملوں کو فوری طور پر روکنا ضروری ہے۔

قابض اسرائیل کے اعلان کے مطابق نئی استعماری یونٹیں حشمونائیم، جفعات زئیف اور بیتار عیلیت کی آبادکاریوں میں تعمیر کی جائیں گی جو مقبوضہ بیت المقدس کے اطراف میں واقع ہیں۔

یہ فیصلہ اس حقیقت کے باوجود کیا گیا ہے کہ دنیا کے بیشتر ممالک استعماری آباد کاریوں کو بین الاقوامی قانون کے مطابق غیرقانونی قرار دیتے ہیں اور سلامتی کونسل کی متعدد قراردادیں ان سرگرمیوں کے خاتمے کا مطالبہ کر چکی ہیں۔

چند روز قبل سموٹریچ نے پانچ برسوں میں مغربی کنارے میں 17 نئی آبادکاریاں قائم کرنے کے لیے 2.7 ارب شیکل کی نئی منصوبہ بندی کا اعلان کیا تھا۔

اس استعماری بجٹ میں سے 1.1 ارب شیکل آبادکاریوں کے فروغ اور قیام کے لیے مختص کیے گئے ہیں جب کہ 660 ملین شیکل ان 17 نئی آبادکاریوں کے لیے دیے جائیں گے جن کی حکومت نے حال ہی میں منظوری دی ہے جن میں معالوت حلحول، شانور اور ہار عیبال شامل ہیں۔

مزید 338 ملین شیکل کی رقم 36 ایسی آبادکاریوں اور استعماری چوکیوں پر لگائی جائے گی جو اس وقت باضابطہ منظوری اور تنظیم کے مرحلے میں ہیں جن کے لیے بنیادی ڈھانچہ جیسے پانی، نکاسی، بجلی اور عام استعمال کی عمارتیں مثلاً کنیسہ، مذہبی سکول اور کلب تعمیر کیے جائیں گے تاکہ قابض اسرائیل کی موجودگی کو مزید مستحکم اور توسیع دی جا سکے۔

Tags: Free PalestineGaza under attackHuman rights violationIsraeli aggressionWar crimes in Gazaاسرائیلی قبضہعالمی یکجہتیغزہ میں نسل کشیفلسطینی مزاحمتمسجد اقصیٰ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.