• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 22 دسمبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

غزہ میں غداروں کی کوئی گنجائش نہیں، الترابین قبائل کا اصولی موقف

الترابين قبائل نے واضح کیا ہے کہ غزہ میں غداروں کی کوئی گنجائش نہیں اور کسی بھی خفیہ یا دشمنانہ سرگرمی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

جمعہ 05-12-2025
in خاص خبریں, غزہ, مزاحمت
0
غزہ میں غداروں کی کوئی گنجائش نہیں، الترابین قبائل کا اصولی موقف
0
SHARES
15
VIEWS

روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ

غزہ میں الترابين قبائل نے اپنے ثابت قدم موقف کو دہراتے ہوئے کہا کہ وہ ہمیشہ اپنے عوام اور قومی قضیہ فلسطین کے ساتھ کھڑی رہیں گے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ قبائل الترابين کے لوگ ہمیشہ اپنی قومی وابستگی کو برقرار رکھتے ہوئے فلسطینی معاشرے کے بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچانے والی کسی بھی کارروائی کی مخالفت کرتے ہیں۔

الترابين قبائل نے مرکزاطلاعات فلسطین کو جاری بیان میں کہا کہ وہ کبھی بھی فتنے بازوں یا قابض اسرائیل کے ساتھ تعاون کرنے والوں کا سرپرست نہیں بنے گے، چاہے کچھ لوگ اس کے نام کو ایسے راستوں میں گھسانے کی کوشش کریں جو اس کی تاریخ اور اخلاقیات کے منافی ہوں۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ قبائل الترابين نے گذشتہ چند دنوں کے دوران رفح میں ہونے والے واقعات کو نزدیک سے دیکھا اور اس بات کو واضح کیا کہ یاسر ابو شباب کا مزاحمت کے ہاتھوں قتل ایک "سیاہ باب کا اختتام” ہے، جو الترابين کی تاریخ یا اس کے اصولوں کی عکاسی نہیں کرتا۔ بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ وہ لوگ جو "عہد شکنی کرتے ہیں اور قابض اسرائیل کے ساتھ تعلقات میں ملوث ہیں” ان کے خون نے اس شرمناک باب کو بند کر دیا جسے قبائل الترابين نے اپنے واضح اور صریح موقف کے ساتھ ختم کرنے کی کوشش کی تھی۔

الترابين نے اعلان کیا کہ وہ فلسطینی مزاحمت کے ہر عسکری ونگ کے ساتھ مکمل طور پر کھڑی ہے اور غزہ کے عوام کے ساتھ قابض اسرائیل کے جارحانہ حملوں کے خلاف ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ قبائل یا ان کے افراد کے نام کا استعمال قابض اسرائیل کے مفاد میں کام کرنے والے گروہوں یا ملیشیاؤں کی تشکیل کے لیے نہیں ہونا چاہیے۔

الترابين نے تمام خاندانوں اور قبائل سے مطالبہ کیا کہ وہ قومی اور معاشرتی اتحاد کو مضبوط کریں اور ہر اس کوشش کو ناکام بنائیں جو فلسطینی قومی دھارے کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرے اور واضح کیا کہ غزہ میں "غداری اور قابض اسرائیل کے ساتھ تعاون کی کوئی گنجائش نہیں” اور فلسطینی عوام اپنی مزاحمت کے پیچھے متحد رہیں گے تاکہ اپنے تمام حقوق حاصل کر سکیں۔

اسی سلسلے میں القسام بریگیڈز کے ایک قریبی ذرائع نے بتایا کہ یاسر ابو شباب کی صفائی رفح میں ایک گھات کے ذریعے عمل میں آئی، جب اس کے قبیلے کے ایک نوجوان نے اس کے مسلح گروپ میں شامل ہونے کا بہانہ کیا اور پھر ابو شباب اور اس کے کچھ ساتھیوں کو مہارت کے ساتھ ختم کر دیا۔

ذرائع کے مطابق گھات اس گروپ کے لیے غیر متوقع تھا جو اسرائیلی ٹینکوں کے قریب چھپ رہا تھا۔ گروپ کے اندر سے اچانک دخل اندازی کی وجہ سے یہ آپریشن مکمل کامیابی کے ساتھ انجام پایا۔

Tags: Free PalestineGaza under attackHuman rights violationIsraeli aggressionWar crimes in Gazaاسرائیلی قبضہعالمی یکجہتیغزہ میں نسل کشیفلسطینی مزاحمتمسجد اقصیٰ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.