• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 4 دسمبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

خان یونس میں خیموں پر حملہ بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے، حماس

اسرائیل کا خان یونس میں خیموں پر حملہ، حماس نے سخت مذمت کی

جمعرات 04-12-2025
in حماس, خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ
0
خان یونس میں خیموں پر حملہ بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے، حماس
0
SHARES
0
VIEWS

غزہ ۔ روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ

اسلامی تحریک مزاحمت ” حماس” نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ قابض اسرائیل کی مجر م فوج نے جنوبی غزہ کے شہر خان یونس میں بے گھر فلسطینیوں کے خیموں اور کویت ہسپتال کے قریب اندھا دھند اور وحشیانہ بمباری کر کے معصوم بچوں سمیت متعدد شہریوں کو شہید اور زخمی کر دیا۔ یہ ہولناک حملہ ایک واضح جنگی جرم ہے اور سیز فائر معاہدے کی کھلی توہین ہے، جس سے قابض اسرائیل کی بدنیتی اور معاہدے کی ذمہ داریوں سے فرار کی کوشش سب کے سامنے آ گئی ہے۔

حماس نے اپنے اس بیان میں جس کی کاپی مرکزاطلاعات فلسطین کو موصول ہوئی قابض اسرائیل کی اس فاشسٹ جارحیت کی مکمل ذمہ داری دشمن ریاست پر ڈالتے ہوئے کہا کہ وہ اس سنگین اشتعال انگیزی کے تمام نتائج کی ذمہ دار ہے۔ حماس نے واضح کیا کہ ثالث ممالک اور ضامن قوتوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ قابض اسرائیلی سفاکیت کو روکے اور جنگی مجرم بنجمن نیتن یاھو اور اس کی انتہا پسند حکومت کو معاہدے سے بھاگنے کی اجازت نہ دیں۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ معاہدے کا بنیادی تقاضا یہ تھا کہ عام شہریوں، رہائشی علاقوں اور بے گھر فلسطینیوں کے خیموں پر بمباری بند کی جائے، مگر قابض اسرائیل نہ صرف یہ حملے جاری رکھے ہوئے ہے بلکہ ان میں اضافہ کر رہا ہے۔

بدھ کی شام خان یونس کے مغرب میں قابض اسرائیل کے جنگی طیاروں نے بے گھر فلسطینیوں کے ایک خیمے کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں کئی شہری شہید اور زخمی ہوئے۔

ہمارے نامہ نگار کے مطابق بمباری کے بعد پانچ فلسطینی شہید ہوئے جن میں بچے بھی شامل ہیں جبکہ دس افراد زخمی ہوئے۔ یہ خیمہ کویتی ہسپتال کے قریب واقع تھا جسے دانستہ طور پر نشانہ بنایا گیا۔

قابض اسرائیل کی جارح افواج سیز فائر معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی کر رہی ہیں جو گذشتہ سنہ 10 اکتوبر کو نافذ ہوا تھا۔ اس کے باوجود قابض فوج مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بمباری، فائرنگ اور شہریوں کے گھروں کو دھماکوں سے اڑا کر سیز فائر کو عملی طور پر بے معنی بنا رہی ہے۔ غزہ کے عوام پر ڈھائے جانے والے یہ مظالم قابض اسرائیل کی نسل کشی کی اس پالیسی کا تسلسل ہیں جس نے پورے علاقے کو ملبے کے ڈھیر میں بدل دیا ہے۔

Tags: Free PalestineGaza under attackHuman rights violationIsraeli aggressionWar crimes in Gazaاسرائیلی قبضہعالمی یکجہتیغزہ میں نسل کشیفلسطینی مزاحمتمسجد اقصیٰ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.