• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 22 دسمبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

فلسطین و گولان پر قابض اسرائیل کے خلاف اقوام متحدہ کی قراردادیں منظور

اقوام متحدہ نے دو اہم قراردادیں منظور کی ہیں جن میں فلسطین اور مقبوضہ گولان پر اسرائیلی قبضہ ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

جمعرات 04-12-2025
in خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں
0
فلسطین و گولان پر قابض اسرائیل کے خلاف اقوام متحدہ کی قراردادیں منظور
0
SHARES
51
VIEWS

روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے فلسطین اور مقبوضہ شامی گولان پر قابض اسرائیل کے غیرقانونی تسلط کے خاتمے کے لیے دو اہم قراردادیں منظور کر لیں، جو عالمی برادری کی سطح پر فلسطینی کاز اور عرب حقوق کی دوبارہ توثیق کی حیثیت رکھتی ہیں۔

فلسطین سے متعلق قرارداد منگل کے روز جیبوتی، اردن، موریتانیا، قطر، سینیگال اور ریاست فلسطین کی جانب سے پیش کی گئی۔
اس قرارداد کے حق میں 151 ممالک نے ووٹ دیا، جب کہ صرف 11 ممالک نے اس کی مخالفت کی جن میں قابض اسرائیل اور امریکہ سب سے نمایاں ہیں۔ مزید 11 ملکوں نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔

منظور شدہ قرارداد اقوام متحدہ کی فلسطینی مسئلے کے حوالے سے ذمہ داری کا اعادہ کرتی ہے اور مطالبہ کرتی ہے کہ قابض اسرائیل سنہ 1967ء کے بعد قبضے میں لی گئی تمام فلسطینی سرزمین سے ہٹ جائے، ساتھ ہی یہ قرارداد دو ریاستی حل کی بھی حمایت کرتی ہے۔

جنرل اسمبلی نے دوسری قرارداد بھی منظور کی جو مصر نے پیش کی تھی۔ یہ قرارداد قابض اسرائیل سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ شامی گولان کی مکمل طور پر غیرقانونی اور ناجائز قبضہ شدہ سرزمین سے پسپائی اختیار کرے، اور گولان کے انضمام کو بین الاقوامی قانون کی صریح خلاف ورزی قرار دیتی ہے۔

اس قرارداد کے حق میں 123 ممالک نے ووٹ دیا، جب کہ 7 نے اس کی مخالفت کی جن میں قابض اسرائیل اور امریکہ شامل ہیں، جبکہ 41 ممالک نے ووٹنگ میں حصہ لینے سے گریز کیا۔

قرارداد میں واضح کیا گیا ہے کہ قابض اسرائیل کی جانب سے شامی گولان پر قبضہ اور اس کا عملی انضمام بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے اور سلامتی کونسل کی سنہ 1981ء کی قرارداد نمبر 497 سے براہ راست متصادم ہے۔

اس قرارداد کے بعد جاری ہونے والے پہلے ردعمل میں شامی وزارت خارجہ نے کہا کہ قرارداد قابض اسرائیل سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ پورے کے پورے مقبوضہ شامی گولان سے انخلا کرے۔ وزارت خارجہ کے مطابق قرارداد کے حق میں بڑھتے ہوئے ووٹ اس بات کی دلیل ہیں کہ عالمی سطح پر نئی شام کے موقف اور مقبوضہ گولان کی آزادی کے اصولی مؤقف کو مسلسل بڑھتا ہوا عالمی تعاون حاصل ہو رہا ہے۔

Tags: Free PalestineGaza under attackHuman rights violationIsraeli aggressionWar crimes in Gazaاسرائیلی قبضہعالمی یکجہتیغزہ میں نسل کشیفلسطینی مزاحمتمسجد اقصیٰ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.